خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 721 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 721

خطبات طاہر جلد ۱۲ 721 خطبہ جمعہ ۷ارستمبر ۱۹۹۳ء مہینے نہیں ہوئے جلسے پر میں نے بات کی تھی اکتوبر کے آخر تک اس تربیتی دور کا وقت ہے اور ڈیڑھ مہینہ گزر چکا ہے اور جہاں تک میں جماعت کی رپورٹوں سے اندازہ لگا رہا ہوں میرے خیال میں بہت سی جماعتوں نے اس طرف توجہ نہیں دی۔ایک طرف اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہماری تبلیغی کوششوں کو پھل لگنے کی ہوا ایسی شان کے ساتھ چل پڑی ہے کہ کوششوں کا کہنا تو یونہی تکلف ہے۔پھل ویسے ہی تیار ہوئے پڑے ہیں۔اب تو درخت ہلا کر پھل اکٹھے کرنے والی بات رہ گئی ہے اور دوسری طرف تربیت کے تقاضے پورا کرنے کی جو ذمہ داری بڑھ رہی ہے میں سمجھتا ہوں ابھی ہم اس کی طرف توجہ نہیں دے رہے۔بس بہت ہی اہم بات ہے کہ جو پھل اللہ تعالیٰ عطا فرمارہا ہے اسے سنبھالیں جو بھی احمدی ہوتا ہے امیر کا کام ہے کہ جائزہ لے کہ وہ کسی کے سپر د ہوا بھی ہے کہ نہیں، کوئی اس سے مستقل تعلق رکھ بھی رہا ہے کہ نہیں، کوئی نظر ڈال بھی رہا ہے کہ نہیں کہ احمدی ہونے کے بعد کہیں کھسکنا تو نہیں شروع ہو گیا یعنی غیروں کے اثر اور ان کے دباؤ کے نیچے یا معاشرے کی دوسری کشش کے نتیجے میں اس نے آہستہ آہستہ واپسی کا سفر تو نہیں کرلیا، یہ ہو جایا کرتا ہے مگر آپ کو اس ضمن میں ہوشیار ہونا پڑے گا اگر نگرانی رکھیں اور ہوشیار رہیں۔ہر نئے احمدی پر نظر ہو، پتا ہو کہ کوئی پیار کرنے والا ، کوئی محبت کرنے والا ، کوئی اچھی نصیحت کرنے والا ، کوئی نیک اعمال والا شخص یا خاندان ان کی نگرانی کر رہا ہے، ان کو جذب کر رہا ہے تو پھر یہ اطمینان ہوگا کہ ہاں یہ کام صحیح خطوط پر چل پڑا ہے لیکن جس کثرت سے خدا کے فضل سے احمدی ہورہے ہیں اسی کثرت سے جو تربیت کے تقاضے ہیں میں سمجھتا ہوں اس میں ابھی کمی ہے۔اسی لئے ساری دنیا کی جماعتوں کو میں اچھی طرح یاد دلاتا ہوں اور آئندہ پھر بھی یاد دلاتا رہوں گا کہ پہلے ان کو سنبھالیں اور ان کو سنبھالنے کی ایک ترکیب یہ ہے کہ ان کو مبلغ بنادیں جس طرح آپ جب دوسروں کو نصیحت کرتے ہیں تو آپ کا نفس آپ کو نصیحت کرتا ہے اسی طرح جو نیا ایمان لانے والا ہے جب وہ دوسرے ساتھیوں کو ایمان کا پیغام پہنچاتا ہے تو وہی پیغام اس کے اندر بھی مل رہا ہوتا ہے وہ اس کو پہلے سے بڑھ کر تقویت دے رہا ہوتا ہے، جب غیر اس کے مقابل پر دلائل لاتا ہے تو وہ خود ڈھونڈتا ہے کہ جو مذہب میں نے اختیار کیا ہے اس کی تائید میں دلائل کیا ہیں اور اس طرح اس کا نفس تربیت شروع کر دیتا ہے۔بارہا میں نے آپ کو توجہ دلائی ہے کہ باہر کا مربی بھی اچھا ہے لیکن