خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 709 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 709

خطبات طاہر جلد ۱۲ 709 خطبہ جمعہ ۷ ار ستمبر ۱۹۹۳ء امربالمعروف کی طاقت کوئی معمولی طاقت نہیں۔ہر مسلمان امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کرے۔(خطبه جمعه فرموده ۷ ار ستمبر ۱۹۹۳ء بمقام بیت الفضل لندن) پھر فرمایا:۔تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کیں : كُنْتُمْ خَيْرَاً مَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَتُؤْمِنُوْنَ بِاللَّهِ وَلَوْ أَمَنَ أَهْلُ الْكِتَبِ لَكَانَ خَيْرًا لَّهُمْ مِنْهُمُ الْمُؤْمِنُونَ وَاَكْثَرُهُمُ الْفَسِقُونَ۔( آل عمران : ۱۱۱) آج کے جمعہ کے دن کچھ ایسے اجتماعات ہیں جن کے ذکر کے متعلق مجھ سے خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔سب سے اول مجلس انصار اللہ U۔K کا سالانہ اجتماع آج یعنی ۷ ار ستمبر کو شروع ہو رہا ہے۔انشاء اللہ تین دن جاری رہے گا اور صدر صاحب انصار اللہ نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا ہے کہ چونکہ کثرت سے انصار نے یہاں سے اسلام آباد جانا ہے جہاں یہ اجتماع منعقد ہو رہا ہے۔اس لئے آج جمعہ کے ساتھ عصر کی نماز بھی اکٹھی پڑھادی جائے۔مجالس انصار اللہ ضلع تھر پارکر ضلع پشاور اور ضلع گوجرانوالہ (پاکستان ) کے سالانہ اجتماعات بھی ۱۶ اور ے ا ستمبر کو منعقد ہورہے ہیں یعنی آج اور مجالس انصار اللہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ وضلع