خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 700
خطبات طاہر جلد ۱۲ 700 خطبه جمعه ۱۰ستمبر ۱۹۹۳ء چوم رہے ہیں۔بعد میں سمجھ آئی کہ یہ محبت کا کرشمہ تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی محبت ان لوگوں کی محبت میں از خود تبدیل ہوتی تھی جن کا مسیح موعود علیہ السلام سے کوئی تعلق تھا۔ایسے واقعات ہوئے انگلستان میں بھی کہ کسی انگریز نے پوچھا۔میرے ساتھ بھی یہ واقعہ ہوا ہے۔ایک انگریز نے مجھ سے پوچھا کہ تم نے مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ سے مصافحہ کیا ہوا ہے۔میں نے کہا ہاں کیا ہوا ہے۔میرا ہاتھ دونوں ہاتھوں سے پکڑا اور چوم لیا کہ میں اس ہاتھ کو چومنا چاہتا ہوں جس نے مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ کے ہاتھ کو پکڑا ہوا ہے۔یہ محبت کی باتیں ہیں ،محبت ہی کے نتیجے میں یہ دیوانگی، یہ شوق پیدا ہوتا ہے اور اسی کے نتیجے میں عظیم خدمتوں کی توفیق بخشی جاتی ہے۔پس بنی نوع انسان کی محبت اگر کسی کی خاطر کریں گے یعنی خاطر کا لفظ بیچ میں لائیں گے تو کچھ تکلف پایا جائے گا۔حضرت رسول اکرم ﷺ کا جو نقشہ مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کھینچ رہے ہیں۔وہ یہ ہے کہ خدا کے ایسے عاشق ہوئے کہ اس کے نتیجے میں طبعا از خود بنی نوع انسان کی محبت آپ کے سینے میں جوش مارنے لگی اور ناممکن ہو گیا آپ کے لئے خدا کی مخلوق سے محبت نہ کریں۔پس یہ وہ مضمون ہے جس کو آپ اپنے نفسوں میں جاری کریں گے تو آپ خدمت خلق کا حق ادا کرنے کے اہل ہوں گے پھر یہ خیال نہیں رہے گا کہ ہم جن کی خدمت کرتے ہیں وہ نسل پرستی کے جذبے سے مجبور ہو کر ہمیں پتھر مارتے ہیں، ہمارے گھروں کو جلاتے ہیں۔ہم کیوں ان کے ساتھ ایسے تعلقات رکھیں۔یہ سارے جو بعد کے فاصلے ہیں یہ سب مٹ جاتے ہیں۔یہ سارے نفرتوں کے ذریعے معدوم ہوتے چلے جاتے ہیں اور انسان محبت کرتا ہے اللہ کی خاطر ، خدا کے چہرے کے لئے خدا کی مخلوق کے چہرے پیارے لگنے لگتے ہیں اور اس کے نتیجے میں جو کچھ کسی انسان پر زیادتی ہو کسی قسم کے مظالم ہوں ان سے قطع نظر وہ ان کے لئے دعائیں کرتا اور ان کی بہبود کے لئے ہمیشہ کوشاں رہتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ میں نے ہمیشہ ان قوموں کے لئے بھی دعا کی تحریک کی ہے جنہوں نے جماعت پر بڑے بڑے مظالم کئے ہیں۔بعض دفعہ جب پاکستان میں یہ مظالم حد سے بڑھتے رہے جیسا کہ اب بہت بڑا ظلم یہ ہوا ہے کہ وہاں کی عدالت عالیہ نے بھی ایسا انصاف کا خون کیا ہے کہ دنیا میں عدلیہ کا رروائی میں شائد اس سے بڑا انصاف کا خون کبھی نہ کیا گیا ہو لیکن میں پھر بھی جماعت کو پاکستان کے لئے اور پاکستان