خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 685
خطبات طاہر جلد ۱۲ 685 خطبه جمعه ۱۰ستمبر ۱۹۹۳ء بنی نوع انسان کی خدمت یہ ہے کہ خدا کی طرف بلائیں حضرت مسیح موعود کا محمد اس کی توحید کا عرفان ( خطبه جمعه فرموده ۰ ار ستمبر ۱۹۹۳ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ تلاوت کی :- وَالهَكُمْ إِلَهُ وَاحِدٌ ۚ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمُ ) (البقرة :١٦٤) پھر فرمایا:۔آج اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جماعت احمدیہ جرمنی کو اپنا اٹھارواں جلسہ سالانہ منعقد کرنے کی توفیق عطا ہوئی ہے اور اس جلسے کے ساتھ ہی دنیا بھر میں مختلف جماعتوں میں بھی کئی قسم کے دینی اجتماعات منعقد ہو رہے ہیں اور ان سب نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ ان کو بھی جلسہ جرمنی کے ساتھ دعاؤں میں اور ذکر میں شامل کر لیا جائے۔یہ تو اب ممکن نہیں رہا کہ چھوٹے چھوٹے اجتماعات کا بھی جو شہری یا تحصیل لیول کے ہوں ان کا بھی ہر دفعہ جمعے میں کثرت کے ساتھ ذکر آئے کیونکہ جمعے کے لئے پھر اور کوئی موضوع رہے گا نہیں۔سوائے اس کے کہ یہ اعلان ہوا کریں کہ اب فلاں جگہ اجتماعات ہو رہے ہیں، اب فلاں جگہ اجتماعات ہو رہے ہیں اور کثرت کے ساتھ جماعت پھیل چکی ہے، ذیلی مجالس مستعد ہو چکی ہیں۔صرف ملکی سطح پر ہی نہیں بلکہ ضلعی سطح پر اور شہری سطح پر اور قصباتی سطح پر بھی اجتماعات منعقد ہو رہے ہیں۔ان سب کا ذکر تفصیلا تو ممکن نہیں ہے لیکن چونکہ یہ سلسلہ ابھی شروع ہے اور بہت سی بڑی بڑی مجالس خصوصیت سے توقع رکھتی ہیں چند اہم نام آپ کے