خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 666 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 666

خطبات طاہر جلد ۱۲ 666 خطبه جمعه ۳ ستمبر ۱۹۹۳ء ہے۔مجلس خدام الاحمدیہ ضلع ملتان کا سالانہ اجتماع ۳۰ ، ۳۱ /اگست کو منعقد ہو رہا ہے۔اللہ ان سب اجتماعات کو مبارک فرمائے۔اس میں شامل ہونے والوں کو ہر لحاظ سے شمولیت کی برکات عطا فرمائے اور جو کچھ فیض وہ ان اجتماعات سے حاصل کریں اپنے دلوں میں اس فیض کی حفاظت کریں جس طرح بارش کے پانی کو بعض دفعہ سنبھال کر رکھا جاتا ہے اس طرح اجتماعات کے فیض کو بھی سنبھال کر رکھنا چاہئے اور سارا سال ان کے فیوض سے سیراب ہونا چاہئے۔گزشتہ خطبے میں میں ذکر کر رہا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے توحید کی جو برکات بیان فرمائی ہیں۔ان میں اس کا الرَّحْمٰنُ اور الرَّحِیمُ ہونا خصوصیت کے ساتھ مذکور ہے۔وَالهُكُمْ الهُ واحِدٌ تمہارا ایک ہی خدا ہے لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیمُ اس کے سوا اور کوئی معبود نہیں وہی ہے جو الرَّحْمٰنُ ہے اور وہی ہے جو الرَّحِیمُ ہے۔رحمانیت کا جوسب سے بڑھ کر اعجاز ہم نے اس دنیا میں دیکھا تھا وہ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ (الانبیاء : ۱۰۸) کی صورت میں ظاہر ہوا ہے۔اس سے پہلے ساری کائنات رحمانیت ہی کا جلوہ دکھاتی رہی مگر وہ جلوہ خاموش جلوہ تھا جس کی کوئی زبان کسی کو سنائی نہیں دیتی تھی۔نہ سننے کے کان تھے، نہ دیکھنے کی آنکھیں۔پس وہ خاموش جلوہ ارب ہا ارب سال تک دنیا سے بے پرواہ اور دیکھنے والوں سے مستغنی ہو کر کائنات میں ظاہر ہوتا رہا۔یہ جلوہ دیکھنے والے انسان کے وجود میں آنے کے بعد پیدا ہوا اور اس جلوے کو سمجھنے والے انسان کے وجود میں آنے کے بعد تخلیق کیا گیا۔لیکن اس سے پہلے فرشتے بھی تو تھے اور بھی بہت سی قسم کی مخلوقات تھی جو ان جلووں کا نظارہ کیا کرتے تھے مگر یہ جلوے کچھ اور مقصد رکھتے تھے جن سے وہ نا آشنا تھے۔پس اس لئے میں نے ملائکہ کا ذکر پہلے نہیں کیا جن جلوؤں کا میں ذکر کرنا چاہتا ہوں یہ وہ جلوے ہیں جو انسان کے لئے مخصوص تھے۔جن کا ملائکہ کو علم نہیں دیا گیا تھا۔اسی لئے انہوں نے آخر خدا کے حضور اپنی لاعلمی کا اقرار کیا۔ان جلوؤں کا معراج حضرت محمد رسول اللہ رَحْمَةً لِلْعَلَمینَ کی صورت میں ظاہر ہوا۔اسی لئے آپ کو تمام انبیاء میں سے تنہا رَحْمَةً لِلْعَلَمِینَ کا خطاب دیا گیا اور آپ ہی کو قرآن کا علم بخشا گیا۔پس قرآن کریم میں جہاں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔الرَّحْمَنُ عَلَّمَ الْقُرْآنَ خَلَقَ الْإِنْسَانَ عَلَمَهُ الْبَيَانَ ) (الرحمن : ۲- ۵) الْإِنْسَانَ سے مراد