خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 665 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 665

خطبات طاہر جلد ۱۲ 665 خطبه جمعه ۳ ستمبر ۱۹۹۳ء حضرت محمد مصطفی حمله کامل موحد تھے۔وہ دن نزدیک ہیں کہ سچائی کا آفتاب مغرب سے چڑھے گا۔( خطبه جمعه فرموده ۳۰ ستمبر ۱۹۹۳ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ تلاوت کی :۔وَالهُكُمْ اللهُ وَاحِدٌ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمُ (البقره: ۱۶۴) پھر فرمایا:۔توحید کے بیان سے متعلق جو خطبات کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں آگے مضمون کو بڑھانے سے پہلے اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ آج بھی خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ مختلف ممالک میں مختلف اجتماعات منعقد ہو رہے ہیں یا عنقریب ہونے والے ہیں۔ان سب نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ ان میں یہ کا نام بھی اس خطبے میں آجائے۔جو پیغام انہوں نے مانگا ہے پیغام تو وہی پیغام ہے۔پیغام واحد ہے یعنی توحید کے مضمون سے تعلق رکھنے والا پیغام۔اس ضمن میں کسی اور پیغام کی کوئی ضرورت نہیں ، سب سے اعلیٰ ، سب سے یکتا پیغام ، توحید ہی کا پیغام ہے جو گزشتہ خطبات میں بھی میں جماعت کو دے رہا ہوں۔آئندہ خطبات میں بھی دیتا رہوں گا۔لجنہ اماء اللہ فرانس کا آٹھواں نیشنل اجتماع ۳ / ستمبر سے منعقد ہو رہا ہے۔مجلس انصار اللہ شیخوپورہ کا سالانہ اجتماع ۳ ستمبر کو شروع ہو رہا ہے یعنی آج۔مجلس انصار اللہ ضلع کراچی کا سالانہ اجتماع تین دن بعد یعنی 4 ستمبر کو شروع ہو گا لیکن انہوں نے بھی آج ہی پیغام کی خواہش کا اظہار کیا