خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 664
خطبات طاہر جلد ۱۲ 664 خطبه جمعه ۲۷ را گست ۱۹۹۳ء میں سے ہر ایک جو اذیت دیا جاتا تھا خدا کی قسم ان سے بڑھ کر محمد رسول اللہ اذیت میں مبتلا کئے جاتے تھے۔میں اپنے ذاتی تجربے سے گواہی دیتا ہوں کہ انسان کا تصور بھی ان باتوں کو نہیں پہنچ سکتا جس حد تک محمد رسول اللہ ﷺ کو اذیت پہنچی ہے۔لیکن صبر کی تلقین فرمایا کرتے تھے اور خود بھی صاحب صبر تھے اور ایسے صاحب صبر تھے کہ خدا تعالیٰ نے فرمایا ذُو حَظِّ عَظِیهِ ( حم السجدہ: ۳۶) تم صبر کی باتیں کرتے ہو۔اس کو تو صبر عظیم عطا ہوا ہے ایسا صبر کہ کوئی مثال دنیا میں اور پیش نہیں کی جاسکتی۔اللهم صل على محمد و آل محمد و بارک وسلم انک حمید مجید(امین)۔