خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 652 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 652

خطبات طاہر جلد ۱۲ پھر فرمایا:۔652 کو جو تیرے پیر وہیں قیامت تک دوسروں پر غلبہ دوں گا۔“ خطبه جمعه ۲۷ /اگست ۱۹۹۳ء ”۔۔اس کا آنا تمہارے لئے بہتر ہے کیونکہ وہ دائمی ہے جس کا سلسلہ قیامت تک منقطع نہیں ہو گا۔۔۔“ پس اگر خدا سچا ہے اور لازماً خدا سے بڑھ کر کوئی سچا نہیں ہے اگر مسیح موعود علیہ السلام سچے ہیں لازماً اس زمانے کے امام کے طور پر، اس زمانے میں آپ سے بڑھ کر اور کوئی سچا انسان نہیں ہے تو وہ لا زم وہ جھوٹے ہیں جو یہ سمجھتے ہیں خلافت احمدیہ کا سلسلہ منقطع ہو جائے گا اور خلافت سے باہر کسی تجدید کی محتاج ہو گی۔پھر خدا تعالیٰ کی فعلی شہادت آپ کے سامنے ہے۔دیکھیں صدی گزرگئی جس صدی کے سر پر یہ پروپیگنڈے کئے جارہے تھے لیکن کوئی مجددظاہر نہیں ہوا۔دوسری صدی شروع ہوگئی اس کے تیرہ سال گزر چکے ہیں اور چودھویں میں داخل ہو رہے ہیں لیکن خلافت احمدیہ سے باہر کوئی مسجد دظاہر نہیں ہوا۔پس خدا کی اس گواہی نے ہمیشہ کے لئے ان لوگوں کے پرو پیگنڈے کو جھٹلا دیا ہے جو کہا کرتے تھے کہ اب خلافت کے آخری سانس ہیں تجدید کے دن آ رہے ہیں۔کسی مجدد کی تلاش کرو۔میں تمہیں سچ سچ کہتا ہوں کہ ایسے لوگ سو سو سال کی عمر بھی پائیں اور مر جائیں تو نامرادی کی حالت میں مریں گے کسی اور مسجد کا منہ نہیں دیکھیں گے۔ان کی اولادیں بھی لمبی عمریں پائیں اور مرتی چلی جائیں اور ان کی اولادمیں بھی لمبی عمریں پائیں اور مرتی چلی جائیں۔خدا کی قسم ! خلافت احمدیہ کے سوا کہیں اور مجدد کا منہ نہ دیکھیں گے یہی وہ تجدید دین کا ذریعہ بنا دیا گیا ہے جو ہر صدی کے سر پر ہمیشہ جماعت کی ضرورتوں کو پورا کرتا چلا جائے گا لیکن یاد رکھو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ تمہارے ساتھ رہنے کے لئے یہ دوسری قدرت دکھلائی جائے گی۔میں الفاظ پڑھ کر سناتا ہوں۔دوسری قدرت کو تمہارے لئے بھیج دے گا جو ہمیشہ تمہارے ساتھ رہے گی۔“ ساتھ ان کے ساتھ رہے گی جو اس کے ساتھ رہیں گے۔ان کے ساتھ نہیں رہے گی جو ان کے ساتھ نہیں رہیں گے۔پس قیامت تک کے لئے خلافت سے اپنا دامن اس مضبوطی سے باندھ لیں کہ جیسے عروہ مٹھی پر ہاتھ پڑ گیا ہو جس کا ٹوٹنا مقدر نہیں ہے ہو نہیں سکتا۔پس آپ اگر خلافت کے "