خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 646 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 646

خطبات طاہر جلد ۱۲ 646 خطبه جمعه ۲۷ را گست ۱۹۹۳ء چونکہ نیک مقصد کے لئے اجتماعات ہیں اس لئے اس خواہش کی رعایت کر دی جائے تو کوئی مضائقہ نہیں۔اس لئے میں آج بھی ان مجالس کا نام آپ کے سامنے رکھتا ہوں ایک مجلس خدام الاحمدیہ ضلع شیخو پورہ کا اجتماع آج ۲۷/ اگست کو منعقد ہو رہا ہے، دوسرا مجلس خدام الاحمدیہ کیرالہ کا جو جنوبی ہندوستان کا ایک بہت اہم صوبہ ہے اس کا سالانہ اجتماع ۲۹ تا ۳۱ /اگست منعقد ہورہا ہے۔اس میں خدا کے فضل سے ۴۴ مجالس کے خدام شامل ہو رہے ہیں۔صوبہ کیرالہ کو عام طور پر شمال میں بہت کم لوگ جانتے ہیں مگر ہندوستان کی تمام صوبائی جماعتوں میں سب سے زیادہ تعداد کیرالہ میں احمدی ہیں اور کشمیر کو بھی یہ پیچھے چھوڑ گیا ہے۔اس پہلو سے کیرالہ کی جماعتیں خاص دعاؤں کی محتاج ہیں اگر چہ مخالفت بھی بہت شدید ہوتی ہے لیکن اس کے بعد جب تائید کی ہوائیں چلتی ہیں تو خدا کے فضل سے کثرت سے لوگ احمدیت قبول کرنے پر تیار ہوتے ہیں۔چنانچہ مباہلہ کے جتنے پھل کیرالہ میں لگے ہیں ہندوستان کے کسی اور صوبے میں نہیں لگے تو اس پہلو سے یہ صوبہ اور اس کی تمام جماعتیں خصوصیت سے دعا کی مستحق ہیں۔ضلع سانگھڑ کے خدام اور انصار کا سالانہ اجتماع ۲ ستمبر کو ہو رہا ہے کیونکہ ۲ ستمبر کو ان کے لئے کوئی اعلان نہیں ہو سکتا اس لئے انہوں نے ۲۷ اگست کے خطبے میں ہی پیغام مانگا ہے۔ان کے لئے جو پیغام میں نے چنا ہے اس کا در حقیقت تعلق تو حید ہی سے ہے اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک اقتباس سے تعلق رکھتا ہے۔پس یہ مضمون سے ہٹ کر پیغام نہیں بلکہ جیسا جیسا آپ اس پیغام کو سنیں گے۔آپ پر یہ بات کھلتی چلی جائے گی کہ توحید کا نچوڑ تو حید کی روح ہے جو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بیان فرمارہے ہیں۔معلوم ہوتا ہے کہ اس سے پہلے آواز باہر نہیں جارہی تھی کوتا ہی ہوگئی ہے۔اس لئے میں مختصراً دوبارہ بتا رہا ہوں کہ دنیا کے تین اجتماعات ہیں جن سے متعلق درخواست کی گئی ہے کہ ذکر کیا جائے۔مجلس خدام الاحمدیہ ضلع شیخوپورہ ، مجلس خدام الاحمدیہ کیرالہ جنوبی ہندوستان اور ضلع سانگھڑ کے خدام و انصار کے اجتماعات ہیں۔ان کو جو پیغام دینے لگا ہوں یہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ایک تحریر ہے جو الوصیت میں سے اخذ کی گئی ہے اور اس کا گہرا تعلق تو حید باری تعالیٰ سے ہے۔حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام فرماتے ہیں: سواے عزیز و! جبکہ قدیم سے سنت اللہ یہی ہے کہ خدا تعالیٰ دو