خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 628
خطبات طاہر جلد ۱۲ 628 خطبه جمعه ۲۰ راگست ۱۹۹۳ء انصاف پر قائم ہونے کی تعریف صرف حضرت جل شانہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ تعلق رکھتی ہے اور باقی ذیل میں آتے ہیں۔یہ بھی توحید کا ایک بہت ہی اعلیٰ مضمون ہے۔تو حید کی گواہی دینے والا صاحب توحید سے بڑھ کر کوئی ہو نہیں سکتا۔وہی ہے جس کی ہر حال پر اور ہر دنیا پر ، ہر زمانے پر ، کائنات کی ہر چیز پر نظر ہے اور جس کی نظر نہ ہو اتنی وسیع ، نہ زمانوں پر حاوی ، نہ مکان پر ، وہ ذاتی گواہی نہیں دے سکتا۔فرمایا قَابِما بِالْقِسط تو اللہ ہی ہے۔اس کی گواہی کو سن کر اس پر یقین اور ایمان لاتے ہوئے پھر فرشتے بھی گواہی دیتے ہیں اور یہ آواز میں بڑھتی چلی جاتی ہیں اور اُولُوا الْعِلْمِ بھی یہ گواہی دیتے ہیں اور جب اُولُوا الْعِلْمِ کہا جاتا ہے تو سب سے اول اور اعلیٰ ، صاحب علم ذات حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی ذات ہے۔پس یہ بھی ترجمہ کیا جا سکتا ہے کہ اللہ گواہی دیتا ہے کہ اس کے سوا اور کوئی خدا نہیں اور وہ یہ گواہی قسط پر قائم ہوتے ہوئے ، انصاف پر قائم ہوتے ہوئے دیتا ہے۔اس کے ساتھ فرشتے بھی گواہی دیتے ہیں اور تمام اہل علم جن کے سردار حضرت محمد مصطفی میں یہ ہیں ان کی بھی یہی گواہی ہے۔پس یہ جو مضمون چل رہا ہے۔حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کی گواہی کے تعلق میں ہے لیکن اس گواہی کی بناء اللہ کی گواہی ہے اور ہر گواہی کی شاخ اسی ایک تنے سے پھوٹتی ہے۔قابل اعتماد انصاف کی گواہی صرف خدائے واحد و یگانہ کی گواہی ہے جس کے تابع جو گواہی آتی چلی جائے گی وہ بھی اتنی ہی قابل اعتماد ہوتی چلی جائے گی۔اس مضمون پر کچھ اور کہنے سے پہلے میں چند پیغامات کی درخواستوں کا ذکر کرنا چاہتا ہوں۔خدام الاحمدیہ خوشاب کا سالانہ اجتماع ۱۹ار اگست سے شروع ہو چکا ہے۔آج جمعہ کو وہ مجھ سے توقع رکھتے ہیں کہ ایک دو کلمے ان کو مخاطب کر کے کہوں۔کینیڈا کی مجلس خدام الاحمدیہ کا چھٹا سالانہ اجتماع آج بیت الاسلام ٹورانٹو میں شروع ہو رہا ہے۔یہ ۲۰ / سے ۲۲ اگست تک جاری رہے گا۔صدر مجلس نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ ان کو بھی اس خطبے میں یا درکھا جائے۔چونکہ تو حید کا مضمون چل رہا ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک الہام کے الفاظ میں ان تمام مجالس کو اور دنیا کی تمام جماعتوں کو پیغام دیتا ہوں۔خذوا التوحيد التوحيد يا ابناء الفارس و بشر الذين امنوا ان لهم قدم صدق عند ربهم (تذکرہ صفحہ: ۱۹۷) اے ابنائے فارس ! تو حید کو مضبوطی سے پکڑ لو، خبر دار تو حید کو مضبوطی سے پکڑ لو اور ان لوگوں کو جو ایمان لائے ہیں یہ خوشخبری دو آن لهم قدم