خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 627 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 627

خطبات طاہر جلد ۱۲ 627 خطبه جمعه ۲۰ را گست ۱۹۹۳ء خذوا التوحيد خذوا التوحيد يا ابناء الفارس کے آج آپ مصداق ہیں۔آج احمدی قیام تو حید کے لئے بڑی شان سے قربانیاں کر رہے ہیں۔( خطبه جمعه فرموده ۲۰ را گست ۱۹۹۳ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ تلاوت کی۔شَهِدَ اللهُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ وَالْمَلَكَةُ وَأُولُوا الْعِلْمِ قَابِما بِالْقِسْطِ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ (ال عمران : ١٩) ۱۹) پھر فرمایا:۔اس آیت کا ترجمہ یہ ہے کہ اللہ تعالی گواہی دیتا ہے کہ اس کے سوا اور کوئی معبود نہیں اور وہ یہ گواہی انصاف پر قائم ہوتے ہوئے دے رہا ہے۔وَالْمَلَيْكَةُ وَأُولُوا الْعِلْمِ فرشتے بھی یہی گواہی دیتے ہیں اور اہل علم بھی یہی گواہی دیتے ہیں۔لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ اس کے سوا اور کوئی خدا نہیں ہے ، وہی اللہ ہے اور وہ غالب اور حکمت والا ہے۔یہاں یہ بات قابل توجہ ہے کہ قابِما بِالْقِسْطِ کو آخر پر رکھا ہے یعنی یہ عبارت اس طرح بنتی ہے کہ اللہ گواہی دیتا ہے کہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔وَالْمَلَيْكَةُ وَأُولُوا الْعِلْمِ بھی قابِما بِالْقِسطِ پر قائم ہوتے ہوئے لیکن لفظ قا ہما کو واحد میں رکھا ہے۔قـائـمین نہیں فرمایا۔اگر قائمین کہا جاتا تو مراد یہ تھی کہ سارے انصاف پر قائم ہوتے ہوئے گواہی دیتے ہیں لیکن