خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 57 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 57

خطبات طاہر جلد ۱۲ 57 خطبه جمعه ۱۵/جنوری ۱۹۹۳ء خاطر نہیں جانا۔زندہ رہنے کیلئے جو کم سے کم منافع کی ضرورت ہے اس پر اکتفا کرتے ہوئے اقتصادیات کی کایا پلٹنی ہے اور اس کے وہاں بہترین مواقع موجود ہیں۔دیانتداری کے ساتھ قوم کی خدمت کرنی ہے اور اس خدمت کے ساتھ اس کی روحانی خدمت خود بخود ہوگی۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے۔(مین) دنیا کے مسائل تو بہت ہیں اور سب کا بوجھ ہم اپنے دلوں پر لیتے ہیں لیکن حضرت محمد مصطف اللہ کے دل کے صدقے جس میں تمام دنیا کی انسانیت کے دل دھڑک رہے تھے۔ہم یقین رکھتے ہیں کہ آپ کی غلامی کے صدقے ہمارے دلوں کو بھی ویسی ہی وسعتیں عطا ہوں گی اور رفتہ رفتہ ہمارے دلوں میں بھی ساری انسانیت کے دل دھڑک کر ساری دنیا کی اصلاح کا موجب بنیں گے۔انشاء اللہ تعالیٰ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ