خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 598
خطبات طاہر جلد ۱۲ 598 خطبه جمعه ۶ راگست ۱۹۹۳ء میں دندناتے ہوئے آگے بڑھتے رہیں اور ان کے اندر غیر معمولی تبدیلی پیدا کرنے کی طاقتیں اللہ تعالیٰ نے رکھی ہوئی ہیں۔یہی وہ لوگ ہی جو کویت سے آئے ہوئے علماء سے اس طرح ٹکراتے ہیں کہ شیروں کی طرح ان کا مقابلہ کرتے ہیں اور کوئی ان کی پیش نہیں جاتی۔لوگ سمجھتے ہیں کہ جماعت احمد یہ شاید لاعلمی میں پھیل رہی ہے لوگوں کو پتا ہی نہیں کہ جماعت پر کیا اعتراض ہورہے ہیں حالانکہ بعض جگہ خصوصیت سے رابطہ عالم اسلامی کے بھیجے ہوئے مبلغین ،ان کا بھیجا ہوا پیسہ اور ان کے لائے ہوئے وعدے، یہ سارے جماعت کی مخالفت میں پورے زور سے کام کر رہے ہیں اور خدا کے فضل سے ہمارے جو مقامی مبلغ اور معلمین مل کر ان کا جواب دیتے ہیں اور لوگ ان کی لالچوں کو بھی رد کر دیتے ہیں اور ان کے جھوٹے دلائل کو بھی رد کر دیتے ہیں۔پس جو احمدی ہو رہا ہے دشمن سے علی الرغم ہو رہا ہے،سب باتیں جان کر پہچان کر ہو رہا ہے۔مجھ سے اس موقع پر بھی ایک چیف صاحب نے کہا کہ ہمیں لالچیں دی گئیں اور کہا کہ اتنی بڑی مسجد بنا کر دیں گے، اتنا بڑا مدرسہ بنا کر دیں گے۔ہم یہ کریں گے ہم وہ کریں گے، میں نے کہا میں آپ کی لالچوں کو پاؤں کی ٹھوکر پر بھی نہیں رکھتا ، مجھے خدا نے روشنی دی ہے، نور عطا کیا ہے میں اور میری قوم ثابت قدم رہیں گے، چنانچہ ان کو دھتکار کر وہاں سے نکال دیا۔تو یہ معلمین بھی خدا کے فضل سے اس معاملے میں بہت اچھا کام کر رہے ہیں اور ہمارے پاکستان سے آئے ہوئے ، قربانی کرنے والوں کا ساتھ دے رہے ہیں۔موسیٰ چان (Mr۔Moussa Chan) ہیں۔جنہوں نے غالبا گنی لساد ہیں میں بہت اچھا کام کیا ہے۔اسماعیل ترارے (Ismail Traore) ہیں اسی طرح سعید و مان Saidus) (Manneh ہیں اور صالح جابی (Sally Jabbie) ہیں اور ثناء چام (Sana Cham) ہیں۔پھر آئیوری کوسٹ سے مکرم (Couli Bali Boulass) ہیں۔یہ وہاں کے امیر ہیں اور عبد الرشید انور نائب امیر ہیں۔آدم معاذ کو بالی Adam Moaz Coli Bali) یہ وہی ہیں جنہوں نے ابھی اذان دی تھی۔آدم معاذ یہ مالی کے رہنے والے ہیں وہاں سے یہ وقف کر کے آئے تھے آئیوری کوسٹ سے تعلیم حاصل کی اور اب آئیوری کوسٹ میں جو تبلیغ کا نیا دور چلا ہے۔اس میں سب سے زیادہ نمایاں کردار ادا کرنے والے ہیں ماشاء اللہ چشم بد دور۔پھر تو مے طاہر احمد Tome)