خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 589 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 589

خطبات طاہر جلد ۱۲ 589 خطبه جمعه ۶ را گست ۱۹۹۳ء امت واحدہ کا منظر صرف جماعت احمد یہ میں نظر آئے گا۔ توحید کی حفاظت کرو خواہ جان و مال دے کر کرنی پڑے۔ ( خطبه جمعه فرموده ۶ را گست ۱۹۹۳ء بمقام مسجد فضل لندن ) تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ تلاوت کی ۔ تَبْرَكَ الَّذِي نَزَّلَ الْفُرْقَانَ عَلَى عَبْدِهِ لِيَكُونَ لِلْعَلَمِينَ نَذِيرًانِ الَّذِي لَهُ مُلْكُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَلَمْ يَتَّخِذُ وَلَدًا وَلَمْ يَكُنْ لَهُ شَرِيكَ فِي الْمُلْكِ وَخَلَقَ كُلَّ شَيْ فَقَدَّرَهُ تَقْدِيرًا (الفرقان : ۳۰۲) پھر فرمایا:۔ جو توحید سے متعلق خطبات کا سلسلہ شروع تھا آج غالبا یہ اس کی تیسری اور آخری کڑی ہو گی۔ اس کے بعد پھر انشاء اللہ اس سے تعلق والا اگلا مضمون شروع ہو گا۔ مگر اس سے پہلے میں ایک دو جماعتوں سے متعلق اعلان کرنا چاہتا ہوں جن کی طرف سے درخواست آئی ہے کہ آج ہمارا جلسہ یا کوئی پروگرام شروع ہو رہا ہے ہمیں بھی اس خطاب میں شامل کر لیں اور اس ذریعہ سے ہمارے افتتاح میں شامل ہو جائیں۔ جماعت احمد یہ ملائشیا کا جلسہ سالانه ۶، ۷، ۸ راگست ۱۹۹۳ء کو منعقد ہو رہا ہے۔ امیر صاحب کی خواہش ہے کہ ان کو بھی پیش نظر رکھا جائے ۔ جماعت احمد یہ روڈ ریگس Rodrigues یہ ماریشس کی