خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 561 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 561

خطبات طاہر جلد ۱۲ 561 خطبہ جمعہ ۲۳ جولائی ۱۹۹۳ء احمدیت کے متعلق جو بتایا گیا ہے وہ جاذب نظر ہے، جو کچھ سنا ہے یا پڑھا ہے اس سے دل اس طرف مائل ہوا ہے کہ یہ اچھے لوگ دکھائی دیتے ہیں۔چلیں ہم بھی جا کر دیکھیں کہ کیسے لوگ ہیں اور عملاً ان کی زندگی کیسے صرف ہوتی ہے۔ان سب کے آنے پر اگر آپ کی طرف سے ان کے لئے ٹھوکر کا کوئی سامان ہو گیا، آپ کے اخلاق میں کوئی کمزوری ہوئی ، آپ کے چلنے پھرنے کی اداؤں میں بجائے جاذبیت کے منافرت کی علامتیں ظاہر ہوئیں تو ان سب کا گناہ آپ کے سر بھی ہوگا اگر چہ ٹھوکر کھانے والا خود ذمہ دار ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ کسی غیر کے کردار سے ٹھوکر کھانا بھی ایک گناہ ہے۔ہر شخص اپنے خدا کو جوابدہ ہے اور اسوہ صرف حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی الہ وسلم کو بنایا گیا ہے اور اس کے بعد وہ اسوہ ہیں جو آنحضور ﷺ کے خلق میں آپ ﷺ کے تابع ، آپ ﷺ کے سائے میں چلنے والے لوگ ہیں۔اس اسوہ سے تو کسی کو ٹھو کر نہیں لگ سکتی۔جو اس اسوہ سے باہر ہے اس سے ٹھوکر کھانا جہالت ہے کیونکہ اس کو اسوہ پیش کرنے کا حق ہی نہیں۔پس آنحضور کے اسوہ کے سائے میں رہنے سے دنیا میں کسی کوٹھو کر نہیں لگ سکتی۔آپ خصوصیت سے ان تین دنوں میں باہر کی بجائے اس سائے کے اندر آنے کی کوشش کریں تا کہ آپ کی غفلت کی وجہ سے، آپ کی بے احتیاطی کی وجہ سے کوئی سعید روح بے وجہ ہدایت اور روشنی پانے سے محروم نہ رہ جائے۔اس کے علاوہ ایک ضرورت اس بات کی بھی ہے کہ فرائض سے بڑھ کر احسان کے میدان میں داخل ہوں۔یہ تو فرائض کی بات ہے کہ آپ سے کوئی ایسی بات سرزد نہ ہو جس سے کسی کو تکلیف پہنچے جس سے کوئی ٹھو کر کھائے۔احسان کا معاملہ یہ ہے کہ اپنے حقوق قربان کرتے ہوئے ، اپنے آرام قربان کرتے ہوئے حسن واحسان کا ایک ایسا چلتا پھرتا نمونہ بن جائیں، ایک ایسی تصویر بن جائیں جس سے احسان الٹ الٹ کر گرتا ہو۔جس طرح ماؤں کی نظر سے محبت الٹ الٹ کر اپنے بچوں پر نچھاور ہوتی ہے اس طرح مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے مہمانوں پر آپ کا پیار نچھاور ہونے لگے۔آپ کی آنکھوں سے بہتا ہوا چھلکتا ہوا دکھائی دے، آپ کے اعمال اور کردار سے ظاہر ہو کہ آپ ان لوگوں پر فدا ہیں ، ان پر قربان ہیں، ان کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔اس رنگ میں تمام شرکائے جلسہ خواہ وہ انگلستان کے میزبان ہیں یا آنے والے مہمان ہیں، یہ سارے ہی حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے جلسے کے میزبان بن جائیں گے اور اس میزبانی میں جو لطف ہے وہ اور کسی