خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 510 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 510

خطبات طاہر جلد ۱۲ 510 خطبہ جمعہ ۲ جولائی ۱۹۹۳ء رہا ہے اور روٹیاں زیادہ پک رہی ہیں وہاں کو لے آئیں گے اور روٹیاں زیادہ تبھی پکتی ہیں جب مہمان آرہے ہوں اور باورچی خانوں سے باہر نکل کر بھی کچھ باورچی خانے کے انتظامات چل رہے ہوں تو کوّے کا مہمان سے تعلق ہے لیکن بتانا پڑتا ہے کہ کیا ہے۔امیر ملکوں میں جہاں ایسے کوئی مسائل ہی نہیں ان کو پتا ہی نہیں لگ سکتا کہ کوے کا مہمان سے کیا تعلق ہے؟ بہر حال جانوروں کی عادتیں بھی کلچر کے ساتھ بدل جاتی ہیں اور زبان پر اس کے گہرے اثرات مترتب ہوتے ہیں۔پس آپ ان معنوں میں جو میں بیان کر رہا ہوں وسعت کے ساتھ زبانیں سیکھیں اور جو سکول میں پڑھنے والے بچے ہیں وہ اس کی تاریخ پڑھیں ان کی روزمرہ کی عادات سے واقف ہوں۔ان کے کلچر سے واقف ہوں۔گو غیر اسلامی کلچر کو اپنانا نہیں ہے مگر واقفیت ضروری ہے پتا ہو کہ کلچر ان کا ہے اس میں سے کون سا حصہ غیر اسلامی ہے اور کون سا عام انسانی کلچر سے تعلق رکھتا ہے۔پس اس وسعت کے ساتھ اگر زبانوں پر زور دیا جائے تو میں سمجھتا ہوں کہ انشاء اللہ تعالیٰ مغربی دنیا میں احمدی مسلمانوں کو بھی بہت فائدہ پہنچے گا اور غیروں میں اسلام پھیلانے میں یہ بات بہت مدد گار ثابت ہوگی اور یہ آپ کے اخلاق کی قدروں کی حفاظت کے لئے بھی بڑا ضروری ہے۔پس اس موضوع پر میں آپ کو یہ نصیحت کرتے ہوئے آج کا خطاب ختم کرتا ہوں کہ زبانوں کی طرف توجہ دیں ، عربی کو جو خدا تعالیٰ نے اولیت دے دی ہے وہی مقام عربی کو دیں ، اسی احترام کے ساتھ عربی کو سمجھنے کی کوشش کریں، پڑھنے کی کوشش کریں اور رائج کرنے کی کوشش کریں اور فی زمانہ احمدیوں میں عربی بول چال میں جو کمزوری پائی جاتی ہے اسے دور کریں اور کوشش کریں کہ ہماری اگلی نسلیں کثرت کے ساتھ عربی بولنے والی نسلیں ہوں اور عربی زبان میں اعلیٰ محاورہ استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتی ہوں۔اسی طرح اردو زبان کو رائج کریں اور جن ملکوں میں رہتے ہیں ان ملکوں کی زبان میں ایسی مہارت حاصل کریں کہ ان ملکوں کے استاد بن جائیں ان کی زبانیں ان کو پڑھانے لگیں۔یہ تین باتیں اگر آپ اختیار کر لیں تو اسلام کو دنیا میں پھیلانے کے لئے یہ تین سواریوں کا کام دیں گی اور انشاء اللہ تعالیٰ ان سواریوں کے سہارے آپ کی ترقی کی رفتار پہلے سے بہت زیادہ تیز ہو جائے گی اور بہت تیزی سے آپ آگے قدم بڑھانے لگیں گے۔آج کل اس کی خصوصیت سے اس لئے ضرورت ہے کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ بہت تیزی سے