خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 501 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 501

خطبات طاہر جلد ۱۲ 501 خطبہ جمعہ ۲ / جولائی ۱۹۹۳ء بالکل ممکن نہیں ہے۔یہ ایسا کام ہے جسے ایک قیادت کے بعد دوسری قیادت کو سنبھالنا ہوگا اس کے بعد تیسری قیادت کو سنبھالنا ہو گا۔ایک نسل کی ساری زندگی اس کام پر لگ جائے تب بھی اتنے بڑے خلاباقی رہ جائیں گے کہ اگلی نسل کو پھر اس کام کو جاری رکھنا پڑے گا۔میں یہ سمجھتا ہوں کہ اگر دیانتداری سے جائزہ لیا جائے تو یہ کام تقریباً ایک سو سال تک پھیلا ہوا ہے۔جس کا آغاز ہمیں کرنا ہو گا اور منصوبہ بندی کے تحت با قاعدگی سے اس کا آغاز کرنا ہوگا تا کہ اس کے انجام کی برکتوں میں ہم بھی حصہ دار ہو جائیں اگر ہم سلیقے سے اس کام کو شروع کر دیں گے تو مجھے یقین ہے کہ اس کے انجام میں جو عظیم الشان نتائج ظاہر ہوں گے اللہ تعالیٰ ان کے ثواب میں ہمیں بھی شامل فرمالے گا۔پس عربی زبان سے متعلق تفصیلی منصوبے تمام ذیلی مجالس اپنے اپنے ہاں بنا ئیں اور ان منصوبوں کو بنانے کے بعد مجھے اطلاع دیں کہ ہم نے یہ منصوبے بنا بھی لئے ہیں اور اس حد تک جاری بھی کر دئے ہیں پھر حسب توفیق اس کام کو بڑھاتے چلے جائیں، کسی منزل پر چھوڑ نا نہیں۔یہاں تک کہ جماعت میں عربی سے محبت ایک عام رواج پا جائے اور عربی سے تعلق اتنا گہرا ہو جائے کہ ہمارے گھروں میں روزمرہ عربی بول چال والے بچے پیدا ہونے شروع ہو جائیں۔پھر اگلی نسل میں اس مضمون کو اور آگے بڑھایا جائے۔اس سے ایک بہت بڑا خلا جو میں اس وقت جماعت میں محسوس کر رہا ہوں وہ پر ہو جائے گا۔میری دوسری نصیحت یہ ہے کہ آپ اردو کی طرف بھی توجہ کریں۔اردو کے متعلق یہ خیال کر لینا کہ یہ پاکستان کی زبان ہے یا ہندوستان کی زبان ہے یہ درست نہیں ہے۔اسلام کی دوہی نشا تیں ہیں ایک اول نشاۃ اور ایک دوسری نشاۃ جسے آخرین کا زمانہ کہا جاتا ہے۔آخرین کے زمانے کے لئے عربی زبان کے مضامین کو ترویج دینے اور قرآن کریم اور سنت کے مفاہیم کو سمجھانے کے لئے اللہ تعالیٰ نے اردو زبان کا بکثرت استعمال فرمایا ہے۔جہاں تک میں نے نظر ڈال کر دیکھا ہے ایسی مذہبی کتابیں جو الہامی کہلاتی ہیں ان میں واقعہ الہامی الفاظ بہت تھوڑے ہیں اور بڑا حصہ تاریخ دانی کا ہے۔مضمون نگاروں نے یہ بیان کیا ہوا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام یہاں سے وہاں گئے۔وہاں سے وہاں گئے۔یہ کام کیا۔وہ کام کیا لیکن الہاما لفظ لفظ وہ عبارتیں بیان کرنے والوں پر نازل نہیں ہوئی تھیں۔انجیل میں میں جو حصہ واقعہ الہامی ہے وہ بہت تھوڑا سا ہے اسی طرح Old Testament کا آپ مطالعہ