خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 46 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 46

خطبات طاہر جلد ۱۲ 46 46 خطبه جمعه ۱۵/جنوری ۱۹۹۳ء دے سکتا کبھی لغزش نہیں کھا سکتا۔اللہ تمام کائنات میں قدر واحد ہے جس کے رشتے سے تمام رشتے درست ہو سکتے ہیں۔اس رشتہ کو اگر نظر انداز کر دیں تو سب رشتوں میں زہر گھولے جائیں اور اس وحدت کا تقاضا یہ ہے کہ عالمی انصاف کی تعلیم دی جائے جو نہ ملکوں کو جانتا ہو۔نہ مذاہب کو جانتا ہو، نہ رنگوں کو جانتا ہو، نہ نسلوں کو جانتا ہو۔تمام دنیا میں قدر واحد ہو اور خدائے واحد و یگانہ کے نام پر انصاف کی تعلیم دی جائے اور انصاف کو سمجھا جائے اور اسے خدا کے نام پر حکومتوں میں نافذ کیا جائے تو یہ ایک ایسی تعلیم ہے جو تمام دنیا کے ہر مذہب کو قابل قبول ہونی چاہئے۔کوئی منطقی دلیل ، کوئی جذباتی دلیل اس کے خلاف چل ہی نہیں سکتی۔پس پاکستان میں عدل کی حکومت قائم کریں سعودی عرب میں عدل کی حکومت قائم کریں، ایران میں عدل کی حکومت قائم کریں اور پھر دنیا کو اس نام پر اپنی حکومتوں کی اپنے طرز حکومت کی اصلاح کی دعوت دیں یہ وہ طریق ہے جس کے نتیجہ میں دنیا میں اصلاح ممکن ہے اس کے بغیر تو جو فساد چل پڑے ہیں یہ آگے بڑھیں گے اور چلتے چلے جائیں گے۔اس ضمن میں میں ایک یہ بات سمجھانی چاہتا ہوں کہ میں نے یہ جتنی باتیں کہی ہیں ان کے نتیجہ میں مسلمانوں کے دلوں میں اشتعال پیدا نہیں ہونا چاہئے کیونکہ اشتعال جہالت ہے۔اشتعال کے نتیجہ میں عقلیں ماری جاتی ہیں۔وہی ردعمل دکھانا چاہئے جس کی اسلام نے اجازت دی ہے اور اسلامی تعلیم کا حسن یہ ہے کہ اس میں کوئی تضاد نہیں ہے جیسا کہ خدا کی کائنات میں کوئی تضاد نہیں ویسا ہی خدا کے کلام میں کوئی تضاد نہیں ہے اور تضاد کا نہ ہونا ی تعلیم کے بچے ہونے کی قطعی نشانی ہے ایک طرف حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے فرمایا کہ حب الوطن من الایمان : (اسوہ انسان کامل صفحہ ۳۶۳۰) وطن کی محبت ایمان کا حصہ ہے دوسری طرف ایسے مسائل سامنے آتے ہیں کہ ایک وطن میں دوسرے اہل وطن کے خلاف ظلم ہو رہا ہے۔ایک مذہب دوسرے مذہب پر ظلم کر رہا ہے وہاں آپس کے ان جھگڑوں کا فیصلہ کس اصول پر ہوگا کیا وطن کی محبت کا یہ تقاضا ہو گا کہ ظالموں کا ساتھ دیا جائے یا اگر ظالموں کا ساتھ نہ دیا جائے اور مظلوموں کا دیا جائے تو کیا یہ بات وطن سے غداری کے مترادف ہوگی۔یہ بڑے گھمبیر مسائل ہیں جو دنیا کے حالات پر نظر ڈالنے سے خود بخو داٹھ کر نظر کے سامنے آتے ہیں اسلام جو یہ کہتا ہے کہ وطن کی محبت تمہارے ایمان کا حصہ ہے تو دیکھنا یہ ہے کہ وہ ان