خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 1
خطبات طاہر جلد ۱۲ 1 خطبہ جمعہ یکم جنوری ۱۹۹۳ء بچوں کو اپنے ہاتھ سے چندہ دینے کی عادت ڈالیں۔اس سال کو انسانی بہبود کا سال بنادیں۔خطبه جمعه فرموده یکم جنوری ۱۹۹۳ء بیت الفضل لندن) تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ نے فرمایا:۔کل شام کا سورج غروب ہونے کے ساتھ اللہ کے فضل سے ایک نیا سال طلوع ہونے کے سامان پیدا ہوئے اور آج صبح کے سورج کے طلوع ہونے کے ساتھ تمام عالم پر ایک نیا دن طلوع ہوا ہے۔پس میں تمام دنیا کے احباب جماعت کو چھوٹوں بڑوں کو اور مردوں اور خواتین کو نہایت محبت بھر اسلام اور مبارک باد پیش کرتا ہوں۔سال نو کی مبارک باد دینے کا رواج محض ایک رواج نہیں بلکہ ”مبارک“ لفظ میں ایک دعا 66 پائی جاتی ہے۔Greetings میں تو کوئی دعا نہیں لیکن جب ہم مبارک کہتے ہیں اور ”مبارک ہو کے الفاظ سے کسی کو خوشی کے جذبات پہنچاتے ہیں تو اس میں درحقیقت ایک دعا ہے پس میں بھی ان معنوں میں آپ سب کو یہ دعا دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ یہ سال آپ سب کے لئے ہر پہلو سے بابرکت فرمائے اور جماعت احمدیہ کے لئے بالعموم بہت بابرکت فرمائے اور خصوصاً دعوت الی اللہ کے میدان میں جماعت کی کوششوں کو غیر معمولی پھل لگائے اور دائمی پھل لگائے اور آگے پھر پھولنے پھلنے والے بیج عطا کرتا رہے۔بہر حال ایک تو جماعت کو مبارک باد دینا مقصود تھی اور ایک کل عالم کے مسلمانوں کو خواہ ان کا تعلق جماعت احمدیہ سے ہو یا نہ ہو میں دل کی گہرائی سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔اسی