خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 492 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 492

خطبات طاہر جلد ۱۲ 492 خطبہ جمعہ ۲ / جولائی ۱۹۹۳ء پیچھے دو خطبوں کا جو انقطاع رہا ہے ان میں سے ایک خطبے کے موقع پر پرانا خطبہ جو ہالینڈ میں دیا گیا تھا دکھایا گیا اور اسی موقع پر سابق امیر صاحب ناروے کی نماز جنازہ بھی ہوئی تھی تو جس وقت وہ عالمی مواصلاتی نظام کے ذریعہ دکھایا جارہا تھا۔اس وقت میں ناروے ہی میں موجود تھا اور وہیں ایک خطبہ دے رہا تھا تو اس طرح امیر صاحب ناروے کی نماز جنازہ عملاً ایسے وقت میں ہوئی جب میں ناروے ہی میں موجود تھا۔آج صرف جماعت احمدیہ ناروے کی ہی مختلف تقریبات کا آغاز نہیں ہورہا بلکہ دنیا بھر میں بعض دوسرے ممالک میں بھی بہت سی تقریبات کا آغاز ہورہا ہے۔ناروے میں تو تینوں ذیلی مجالس کے اجتماعات ہیں جو آج اور کل سے شروع ہوں گے اور ساتھ ہی گوئٹے مالا کی مجلس خدام الاحمدیہ کی طرف سے بھی درخواست ملی ہے کہ ان کا اجتماع جو ہفتے کو شروع ہو رہا ہے اسے بھی آج کے خطبے کے موضوع میں شامل کیا جائے اور ان کے نام بھی پیغام ہو۔اسی طرح لجنہ اماءاللہ جرمنی کا پندرھواں سالانہ اجتماع کل بروز ہفتہ جرمنی میں شروع ہو رہا ہے اور ان کی صدر صاحبہ نے بھی اسی خواہش کا اظہار فرمایا ہے۔اسی طرح جماعت احمدیہ کینیڈا کا ستر ہواں جلسہ سالانہ آج ۲ جولائی کو جمعہ کے روز شروع ہو رہا ہے اور ان کے لئے یہ ممکن ہے کہ اس خطبے کی ریکارڈنگ کر کے اسے اپنے افتتاحی اجلاس کی افتتاحی تقریر کے طور پر پیش کریں اس لئے انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ جماعت احمد یہ کینیڈا کو خصوصیت سے پیش نظر رکھتے ہوئے اپنے خطبے میں کچھ نصیحتیں کروں کیونکہ اس طرح ان کے افتتاحی اجلاس میں میری شمولیت ہو جائے گی۔مختلف ممالک کی مختلف تنظیمات کا ذکر ہے مگر یہ سارے ممالک عملاً مغربی دنیا کے دائرے میں ہیں اور ان کے دینی اور تربیتی مسائل کم و بیش ایک سے ہی ہیں۔اگر چہ مختلف ممالک کے اپنے بھی خصوصی مسائل ہوا کرتے ہیں لیکن بالعموم جسے مغربی دنیا کہتے ہیں ان کا جہاں تک اسلام کے ساتھ تقابل کا سوال ہے اس تقابل میں جو مسائل ہمارے سامنے ہیں وہ کم و بیش ایک سے ہی ہیں۔اس لئے ان سب کو ملحوظ رکھتے ہوئے میں چند نصیحتیں آپ کی خدمت میں کرتا ہوں تا کہ ان کوملحوظ رکھتے ہوئے آپ ان ممالک میں رہتے ہوئے اسلام کی بہترین خدمت کر سکیں اور اسلام پر اثر انداز ہونے والی مخالفانہ طاقتوں کا بہترین دفاع کر سکیں۔