خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 491
خطبات طاہر جلد ۱۲ 491 خطبہ جمعہ ۲ جولائی ۱۹۹۳ء عربی، اردو اور مقامی زبانوں میں مہارت حاصل کریں ان تین سواریوں کے ذریعہ اسلام کا پیغام دنیا کو دیں سکیں گے۔خطبہ جمعہ فرموده ۲ جولائی ۱۹۹۳ء بمقام مسجد نور اوسلوناروے) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا۔آج کا یہ جمعہ جو مواصلاتی سیاروں کے ذریعہ تقریباً تمام دنیا میں دکھایا جا رہا ہے اس کا خرچ جماعت احمد یہ ناروے نے پیش کیا ہے کیونکہ یہ جمعہ ان معنوں میں دستور سے ہٹ کر تھا کہ انگلستان میں تو مستقلاً ایسے انتظامات موجود ہیں جن کے ذریعہ جو ہمارا سالانہ خرچ ہے اس میں کوئی مزید اضافہ نہیں ہوا کرتا ایک مقررہ خرچ ہے جس کے مطابق ہمیں پتا ہے کہ وہ اس بجٹ سے ادا ہو سکتا ہے لیکن اگر کہیں دور جا کر مواصلاتی سیارے سے رابطہ کرنا ہو تو اس کے لئے دوسرے غیر معمولی اخراجات اٹھتے ہیں جن کی وجہ سے ایسے خطبوں کو مواصلاتی سیاروں کے ذریعے تمام دنیا میں پیش کرنا ممکن نہیں رہتا۔مگر اس موقع پر جماعت احمد یہ ناروے نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ جس طرح جرمنی کی جماعت والے ہمارے بھائی ایک بہت اعلیٰ مثال قائم کر چکے ہیں ہم بھی اس کی پیروی میں اپنی تقریب کو مواصلاتی ذریعہ سے ساری دنیا میں دکھانا چاہتے ہیں۔الحمدللہ خدا تعالیٰ نے توفیق بخشی کہ اب میں آپ سب کے سامنے حاضر ہوں۔