خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 489 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 489

خطبات طاہر جلد ۱۲ 489 خطبه جمعه ۲۵ جون ۱۹۹۳ء برکت ملے گی اور بوسنین کے لئے دوبارہ اپنے وطن واپس جانے کے سامان پیدا ہوسکیں گے۔پس یہ وہ جذبہ ہے جو آپ کو اپنے بوسنین بھائیوں کے دماغ میں پیدا کرنا چاہئے۔اگر یہ دنیا کے معاشرے کا شکار ہو جائیں، اگر یہ دنیا کی لذتوں کی پیروی میں مبتلا ہو جائیں تو یہ جذ بہ پہنچ نہیں سکتا۔یہ وہ عزم ہے جس کے ساتھ ایک مسلسل تکلیف دہ مشقت کی زندگی برداشت کرنے کے لئے ان کو تیار ہونا ہوگا اور مسلسل ایسے پروگرام ذہن میں رکھنے پڑیں گے کہ جس کے نتیجہ میں بالآخر اس قوم میں اتنی طاقت پیدا ہو کہ وہ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ اور اس کی تائید کے ساتھ اپنے پرانے وطن کو واپس حاصل کر سکیں۔پس میں امید رکھتا ہوں کہ امریکہ کی جماعت ان تمام نصیحتوں کو ملحوظ رکھے گی جو میں اس خطبہ میں ان سے کر رہا ہوں اور اس خطبہ کے ذریعہ ان کے ساتھ شامل ہو رہا ہوں ورنہ خالی پیغاموں اور رسمی پیغاموں میں تو کوئی بھی حقیقت نہیں ہوا کرتی۔ایسے پیغام مانگنا بھی ظلم ہے اور جس سے مانگے جاتے ہیں اس سے بھی زیادتی اور مذاق کی حیثیت اختیار کر جاتے ہیں مگر میں جانتا ہوں کہ جماعت احمد یہ خلیفہ وقت سے غیر سنجیدہ باتیں تصور بھی نہیں کر سکتی۔جب وہ پیغام مانگتی ہے تو اس ارادے اور یقین کے ساتھ اور عزم کے ساتھ مانگتی ہے کہ آپ جو کچھ کہیں گے ہم آمنا وصدقنا کہیں گے ہم لبیک لبیک کہتے ہوئے آپ کے ہر ہر حرف کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے پس اگر اس جذبہ کے ساتھ یہ پیغام مانگا گیا تھا تو جس جذبے کے ساتھ میں نے آپ کو یہ پیغام دیا ہے اس جذبے کو لحوظ رکھتے ہوئے اس پر عمل کریں اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی تو فیق عطا فرمائے۔اب میں اس خطبہ کو یہاں ختم کرتا ہوں اور تمام عالمگیر جماعت کو مبارک باد دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ آج جماعت احمدیہ کی عظیم سعادتوں میں ایک اور سنگ میل کا اضافہ ہوا ہے۔خدا کرے کہ اس طرح ہر روز ہر شب جماعت احمد یہ ہر پہلو سے ترقی کرتی چلی جائے اور اسلام کے غلبہ کے وہ دن جو آج ہمیں دور دکھائی دیتے ہیں ہمیں قریب دکھائی دینے لگیں۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔(آمین)