خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 379 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 379

خطبات طاہر جلد ۱۲ 379 خطبه جمعه ۱۴ رمئی ۱۹۹۳ء بھی زہر یلے ہو گئے ہیں اور زمین کی فضا بھی زہر آلود ہوگئی ہے۔ایسی حالت میں جن قدروں کی حفاظت کا کام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور آپ کی غلام جماعت کے سپر د کیا گیا ہے وہ غلام جماعت ان معنوں میں کہ جس طرح مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام محمد رسول اللہ ﷺ کے غلام ہیں صلى الله اسی طرح یہ جماعت بھی محمد رسول اللہ ﷺ اور اسلام ہی کی غلام ہے۔پس غلام کا کام خدمت کرنا ہے اور اس خدمت کی طرف میں آپ کو بلاتا ہوں۔اگر آپ نے معاشرے کو بددیانتی سے بچانے کی کوشش نہ کی تو معاشرہ تو تباہ ہو ہی چکا ہے آپ بھی مارے جائیں گے کیونکہ نہی عن المنکر کا ایسا وقت آپہنچا ہے کہ اگر قومی طور پر آپ نے بددیانتی کے ذریعہ کمائے ہوئے رزق کے خلاف آپ نے جہاد نہ کیا تو آپ خود بھی ان بد عادتوں سے بچ نہیں سکیں گے۔بہت سے احمدی ہیں جو زخمی ہو چکے ہیں وہ وقت نہیں رہا جب یہ کہا جاتا تھا کہ احمد یہ جماعت میں بددیانت آدمی ڈھونڈنے سے نہیں ملتا۔وہ وقت ختم ہو گئے جب یہ کہا جایا کرتا تھا اور مخالف بھی اعتراف کرتے تھے کہ حکومت کے نوکروں میں اگر کسی نے دیانت دار ڈھونڈنا ہے تو احمدی کو تلاش کرے۔اب تو نہ حکومت کے نوکروں میں نہ باہر دیانت دار کی صورت دیکھنے کو دنیا ترس جاتی ہے اور دیانت داری بے وقوفی سمجھی جاتی ہے۔پس ایسی حالت میں اگر جماعت احمدیہ نے دیانتداری کا جھنڈا اپنے ہاتھ میں نہ لیا تو حقیقت یہ ہے کہ پھر جماعت میں بھی بددیانتی پیدا ہو جائے گی اور مجھے تکلیف کے ساتھ اعتراف کرنا پڑتا ہے کہ ابھی بھی داخل ہونی شروع ہو گئی ہے۔پھر جب یہ بڑھ جائے گی تو آپ کے بس میں نہیں رہے گی کیونکہ بیماریاں جب جسم پر قبضہ کر لیا کرتی ہیں تو پھر ان بیماریوں کا انسان کے پاس کوئی حقیقی علاج نہیں رہتا۔علاج ہوتے ہیں مگر بیماری اتنے زور سے شدت اختیار کر جاتی ہے کہ وہ علاج کے قابو میں نہیں رہتی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام فرماتے ہیں۔”اب میر امدعا اور منشاء اس بیان سے یہ ہے کہ جب خدا تعالیٰ نے یہ سلسلہ قائم کیا ہے اور اس کی تائید میں صد ہانشان اس نے ظاہر کئے ہیں اس سے اس کی غرض یہ ہے کہ یہ جماعت صحابہ کی جماعت ہو اور پھر خیر القرون کا زمانہ آجاوے۔جو لوگ اس سلسلہ میں داخل ہوں چونکہ وہ وَ أَخَرِيْنَ مِنْهُمْ میں داخل ہوتے ہیں اس لئے وہ جھوٹے مشاغل کے کپڑے اُتار دیں اور اپنی ساری