خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 293
خطبات طاہر جلد ۱۲ 293 خطبه جمعه ۱۶ اراپریل ۱۹۹۳ء پس یہ فیصلہ کرتے ہوئے کہ نکاح آج ہی ہو جائے میرے سامنے یہ وقت پیش کی گئی تھی کہ چونکہ بیچ میں نمازیں ہوں گی اس لئے یہ خطرہ ہے کہ لوگ نماز میں ساتھ نہ شروع کر دیں تو آپ پہلے خطبہ پڑھ دیں میں نے کہا یہ تو بہت اچھا موقع ہے کہ اس خطرہ کا ازالہ ہمیشہ کے لئے کر دیا جائے اور اس فیصلے کی برکت سے جماعت کی ایک عالمی تربیت کا موقع میسر آ گیا۔پس یاد رکھیں کہ ٹیلی کاسٹ خطبوں وغیرہ کرنے کے بعد جو نمازیں ہوتی ہیں ان میں باہر کے لوگ شمولیت نہیں کر سکتے۔اگر وہ اس نماز کا وقت ہو تو اپنا امام اپنے سامنے رکھیں تو پھر نماز ہوگی ورنہ ٹیلی کاسٹ تصویروں کے ذریعہ دور کے امام کے پیچھے نماز نہیں ہو سکتی۔اسی لئے میں نے یہ تاکید کر دی تھی کہ وہ حصہ دکھایا ہی نہ جائے۔پس ایک سوال یہ بھی اٹھایا گیا کہ جب آپ نماز دکھائیں گے تو پہلی ہدایت کی خلاف ورزی ہوگی۔اس کا جواب یہ ہے کہ بارہا مجھے خیال آیا کہ ٹیلی کاسٹ خطبوں کو دیکھنے کے شوق میں بکثرت غیر احمدی آنا شروع ہو گئے ہیں اور دن بدن ان کی تعداد بڑھ رہی ہے۔میں صرف پاکستان کی بات نہیں کر رہا بلکہ دور دور، جہاں جہاں بھی یہ خطبات ٹیلی کاسٹ کے ذریعہ دکھائے جاتے ہیں خدا کے فضل سے رپورٹوں کے مطابق غیر احمدیوں کا ان خطبوں میں شامل ہونے کا رجحان دن بدن بڑی تیزی سے بڑھ رہا ہے اور خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جو ایک دفعہ آتے ہیں وہ آئندہ بھی آتے ہیں اور اپنے ساتھ دوسروں کو بھی لے کر آتے ہیں۔پس اس پہلو سے ان کو ہماری عبادتوں کے متعلق جو غلط فہمیاں ہیں وہ بھی آج دور ہو جائیں گی۔آج یہ بھی دکھائی دے گا کہ خطبہ کے بعد ہم نماز کیسے ادا کرتے ہیں اور ہماری نماز کے متعلق جو بعض غلط فہمیاں پھیلائی جاتی ہیں وہ بھی دور ہو جائیں گی۔اس کے بعد میں مختصراً اسی مضمون یعنی عائلی زندگی کے تعلق میں جو مضمون بیان کرنا چاہتا تھا اس کی طرف واپس آتا ہوں۔قرآن کریم کی جن آیات کی میں نے تلاوت کی ہے۔ان میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وَمِنْ أَيْته أَنْ خَلَقَكُمْ مِنْ تُرَابٍ ثُمَّ إِذَا أَنْتُمْ بَشَرٌ تَنْتَشِرُونَ کہ اس کے نشانات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اس نے تمہیں خاک سے پیدا کیا ہے۔ایک لفظ طين ( الانعام: ۳) ہے جس کو ہم مٹی کہتے ہیں اس میں نمی کا مفہوم داخل ہے یعنی گیلی مٹی۔خراب خاک کو کہتے ہیں تو یہ ایک طرز بیان ہے جس سے انسان کو اس کے عاجزانہ آغاز کی طرف توجہ دلانا مقصود ہے کہ تمہاری حیثیت کیا ہے خاک کے پتلے ہی تو ہو۔ثُمَّ إِذَا أَنْتُمْ بَشَرٌ تَنْتَشِرُونَ