خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 270 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 270

خطبات طاہر جلد ۱۲ 270 خطبه جمعه ۲ / اپریل ۱۹۹۳ء ہیں تو یہ بھی جائز ہے۔پس ساری دنیا میں ہمیں غریبوں کی شادیوں پر ان کی مدد کا یہ نظام جاری کر دینا چاہئے اور آپس میں ایک دوسرے کو نصیحت کے ذریعہ اس کی کثرت سے تشہیر کرنی چاہئے اور ایسا ہو کہ کوئی بھی ایسا غریب احمدی گھرانہ نہ رہے جس کی شادی کی ضرورتوں میں اس کے بھائی شریک نہ ہوئے ہوں۔ایک تو تحفہ دینے کا طریق ہے وہ تو ہوتا ہی ہے لیکن غریبوں تک بہت تھوڑے تھنے پہنچتے ہیں۔اکثر تھے تو اوپر کی سطح پر ہی آپس میں گھومتے رہتے ہیں۔اس لئے میں جو نظام بیان کر رہا ہوں یہ بہت ضروری ہے۔جہاں تک یورپ اور امریکہ کے احمدیوں کا تعلق ہے ان کے لئے میرا مشورہ یہ ہے کہ شادی کے قابل بوسنین بچیوں کی تلاش کریں اور بڑی آسانی کے ساتھ یہ ان کیمپوں سے پتا چل سکتا ہے جہاں وہ رہتی ہیں اور ہر شخص جو کسی بوسنین بچی کی شادی کی توفیق رکھتا ہو وہ اُن سے تعلق قائم کر کے اپنی پیشکش کر دے تو اس طرح ساری دنیا میں غرباء کی شادی میں سب احمدی شریک ہو جایا کریں گے اور جو اللہ کی رضا کی خاطر غرباء کی شادیوں میں شریک ہوتے ہیں۔میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کی شادیوں میں اللہ اور اس کے فرشتے شامل ہوا کریں گے۔ان کی اپنی شادیوں کو برکت ملے گی، وہ شادیاں خدا کے حضور معز لکھی جائیں گی۔پس اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے اور نیکی کی جو نئی نئی راہیں اللہ ہمیں دکھاتا ہے ان پر تیزی سے اور مضبوطی کے ساتھ اور مستقل مزاجی کے ساتھ ہمیشہ آگے بڑھتے رہنے کی توفیق عطا ہوتی رہے۔آمین السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ