خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 258
خطبات طاہر جلد ۱۲ 258 خطبه جمعه ۲ را پریل ۱۹۹۳ء طرح اطمینان سے بیٹھے گا کسی نفسیاتی مرض کا شکار نہیں ہوگا۔پس تقومی انسان کے دینی ، نفسیاتی اور قلبی حفاظت کے لئے انتہائی ضروری ہے اس کے بغیر کوئی صحت بھی باقی نہیں رہتی۔پس مجلس شوری کو منتخب کرتے وقت جن لوگوں نے منتخب کیا ان کے تقویٰ کی جھلک مجلس شوری میں ظاہر ہوگی اور اگر غلطی سے کچھ غیر متقی لوگ آگئے ہیں تو بعض دفعہ ضروری نہیں ہوا کرتا کہ منتخب کرنے والوں نے ہی غلطی کی ہو۔بعض دفعہ لاعلمی کے پردے بیچ میں حائل ہو جاتے ہیں۔ایک شخص اپنے ساتھیوں کو متقی دیکھائی دیتا ہے مگر خدا کے نزدیک وہ متقی نہیں ہوتا۔پس یہ کوئی ایسی بات نہیں ہے جس کے متعلق سو فیصدی یقین کے ساتھ ہم کہہ سکتے ہوں کہ اگر متقیوں نے انتخاب کیا ہے تو وہ لاز ما متقی ہو گا۔یہ ایک احتمال رہتا ہے لیکن متقیوں کی جتنی بڑی تعداد ہوا اتنا یہ احتمال کم ہوتا چلا جاتا ہے مگر ایک دور کا احتمال ضرور موجود ہے۔ایسی صورت میں ضروری ہے کہ ساتھ دعا کی جائے تقویٰ محض اکیلا کام نہیں کر سکتا۔جب تک دعا اس کے ساتھ شامل حال نہ ہو۔پس مجلس شوری کے انتخاب کے وقت بھی بلکہ میں سمجھتا ہوں نہ صرف اس موقع پر بلکہ دیگر انتخابات کے موقع پر بھی اگر پہلے دعا کا رواج قائم کیا جائے اور جہاں تک مجھے یاد ہے یہ رواج موجود ہے۔لیکن ہو سکتا ہے کہ بہت سی جماعتوں کو اس سے واقفیت نہ ہو۔ہمیشہ انتخاب سے پہلے ضرور دعا کرنی چاہئے اور تقویٰ کے ساتھ اپنے رب کے حضور جھکتے ہوئے اس سے یہ التجا کرتے ہوئے دعا کرنی چاہئے کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہماری پسند تیری پسند ہو۔ہم چاہتے ہیں کہ تیری پسند ہماری پسند ہو جائے۔ہماری پسندوں کے فاصلے مٹ جائیں لیکن ہم لاعلم ہیں جیسا کہ تو نے خود فرمایا کہ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقی (النجم :۳۳) اللہ بہتر جانتا ہے تمہیں کیا پتا کہ کون متقی ہے۔اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ کون متقی ہے تو عاجزانہ عرض کی ہے کہ اے خدا! ہم اکٹھے تو تیری رضا کے مطابق انتخاب کرنے کے لئے ہوئے ہیں مگر پوری طرح یقین سے کہہ نہیں سکتے کہ تیری رضا کیا ہے کیونکہ جسے ہم متقی سمجھتے ہیں ہوسکتا ہے کہ وہ متقی نہ ہو۔پس ہم تیرے حضور عاجزانہ جھکتے ہیں تجھ سے مدد مانگتے ہیں اور عرض کرتے ہیں کہ ہمارے انتخاب کو سچا انتخاب بنا دے اپنا انتخاب بنادے۔پس وہ انتخاب ہے جو خدا کا انتخاب ہوتا ہے اور یہ انتخاب جتنا نچلی سطحوں پر اتر تا ہوا Grass Root level پر پہنچتا ہے اتنا ہی زیادہ عمدہ خلافت کا انتخاب ہوگا کیونکہ ایک دفعہ