خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 194
خطبات طاہر جلد ۱۲ 194 خطبه جمعه ۵/ مارچ ۱۹۹۳ء صد میں فیضیاب ہوں۔وہ ہوا جو چلا کرتی تھی بنی نوع انسان میں خیرات کی خاطر وہ چلنا بند نہیں ہوئی وہ آج بھی جاری ہے، وہ ہوا رمضان میں تیز تر آج بھی ہوتی ہے۔وہ خزا نے جو محمد رسول اللہ اللہ کے ارشادات میں مدفون ہیں۔اب بھی وہ حاصل ہو سکتے ہیں اگر کوئی انسان اپنا ہاتھ پھیلائے اور اُن تک پہنچنے کی کوشش کرے اور اس کا سب سے اہم طریق یہ ہے کہ رمضان مبارک میں خصوصیت سے درود اور سلام بھیجے اور مسلمانوں کے لئے دعا کا بھی بہترین طریقہ یہی ہے کہ ال محمد کے حوالے سے مسلمانوں کے لئے دعا کیا کریں۔میں تو جب بھی خصوصیت سے کہیں عالم اسلام پر دکھ پڑتا ہے تو صلى الله درود کے حوالے سے دعا کیا کرتا ہوں۔اے اللہ جیسے بھی ہیں تیرے محمد ﷺ کے غلام ہیں۔تیرے عاشق محمد رسول اللہ اللہ سے پیار کرنے والے ہیں جو کچھ اور بھی ہوں پیار کا دعویٰ رکھتے ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الفاظ میں اللہ کے حضور عرض کرتا ہوں۔٤ کا خر کنند، دعوای حب پیمبرم (درشین فارسی صفحه ۱۰۷) امت بگڑ گئی بہت سی برائیوں میں مبتلا ہوگئی، تیرے فضلوں کی مستحق نہ رہی ، نہ سہی۔لیکن تیرے بندے اور ہمارے محبوب آقا محمد رسول اللہ ﷺ کے عشق کا دعویٰ تو رکھتے ہیں۔اللھم صلی على محمد و علی ال محمد کماصیلت علی ابراهیم و علی ال ابراهیم انک حمید مجید۔اس طرح درود پڑھیں تو آپ کی ساری دعائیں امت کے حق میں جانے والی بھی ہو جائیں گی اور زیادہ قبولیت کا درجہ پائیں گی۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔(آمین)