خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 195 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 195

خطبات طاہر جلد ۱۲ 195 خطبه جمعه ۱۲ / مارچ ۱۹۹۳ء رسول کریم علی احمد کی وجہ سے محمد کہلائے مقام محمود کی لطیف تشریح ، لیلۃ القدر اور تہجد کی اہمیت ( خطبه جمعه فرموده ۱۲ مارچ ۱۹۹۳ء بمقام بیت الفضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں :۔أقِمِ الصَّلوةَ لِدُلُوكِ الشَّمْسِ إِلَى غَسَقِ الَّيْلِ وَقُرْآنَ الْفَجْرِ إِنَّ قُرْآنَ الْفَجْرِكَانَ مَشْهُودًا وَ مِنَ الَّيْلِ فَتَهَجَّدْ بِهِ نَافِلَةً لَّكَ عَلَى أَنْ يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَّحْمُودًا (بنی اسرائیل: ۷۹) فرمایا:۔قرآن کریم کی جن آیات کی میں نے تلاوت کی ہے ان کا اطلاق خصوصیت کے ساتھ رمضان کے اُس حصے سے ہے اور ہوتا ہے جس میں ہم داخل ہونے والے ہیں یعنی آخری عشرہ۔ویسے تو ان آیات کا اطلاق سارے رمضان المبارک سے ہے اور ہوتا ہے بلکہ مومن کے ہر دن اور ہر رات پر ان آیات کا اطلاق ہوتا ہے اور مومن کی زندگی میں یہ آیات ایک غیر معمولی اہمیت رکھتی ہیں مگر جب میں کہتا ہوں خصوصیت سے آخری عشرے پر، تو جیسا کہ میں بات کو کھولوں گا آپ کا دل مطمئن ہو گا کہ واقعہ آخری عشرے کے ساتھ تو ان آیات کا اتنا گہرا تعلق ہے کہ کسی اور عرصے کا اس قدر گہرا تعلق ان آیات سے نہیں ہو سکتا۔ان آیات میں جو مرکزی نوعیت کی آیت ہے یا مرکزی مضمون بیان ہوا وہ حضرت اقدس محمد مصطفی یہ ہے کے مقام محمود پر فائز کئے جانے کا وعدہ ہے۔یہ مقام