خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 193 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 193

خطبات طاہر جلد ۱۲ 193 خطبه جمعه ۵/ مارچ ۱۹۹۳ء اب دیکھیں ہمارے آقا و مولا محمد رسول اللہ اللہ کی باتیں کتنی گہری ہوتی تھیں۔میں تو جب حدیثیں پڑھتا ہوں تو حیران رہ جاتا ہوں۔اگر تو آپ اوپر سے گزر جائیں آرام سے تو اُن حدیثوں کا حسن ویسے بھی دکھائی دیتا ہے۔ہر بات پیاری ہے لیکن وہاں اگر ٹھہر جائیں اور اُن کے مضمون میں اتریں نیچے تو ایک اور معنی کا جہان دکھائی دیتا ہے۔جیسا کہ اللہ کی کائنات میں بڑی وسعتیں ہیں۔ایک سطحی نظارہ ہے جس سے انسان لطف اندوز ہوتا ہے۔ایک سائنٹفک نظارہ ہے جب ایک سائنسدان ایک جگہ پہنچ کر اُس کی کنہ تک پہنچنے کی کوشش کرتا ہے اگر تیل کے آثار عام عقل انسان کو دکھائی نہیں دیتے ایک سائنسدان کو دکھائی دیتے ہیں۔وہ کھدائی کرتا ہے نیچے پہنچتا ہے، اسے تیل کے چشمے مل جاتے ہیں۔پس آنحضرت مہ بھی خدا کی تخلیق کا ایک شاہکار تھے اور ایسا عظیم شاہکار ہے کہ جہاں تفصح آپ کو کبھی مایوس نہیں کرے گا۔میں نے تو جب بھی حدیث نبوی پر غور کیا ہے۔مجھے بہت ہی پیارے حکمت اور عقل کے موتی اُس میں چھپے ہوئے دکھائی دیئے ہیں اور یہ بات حضرت محمد رسول اللہ کے مزاج کے عین مطابق تھی۔آپ اپنی نیکیوں کو خود ظاہر کر کے دکھاتے نہیں تھے اور جو حکمت آپ ﷺ کو اللہ تعالیٰ نے عطا فرمائی۔اُس کا ذکر تو فرمایا ہے لیکن نمایاں کر کے اٹھا کر دکھایا نہیں کہ دیکھو میں کیسی عقل کی باتیں کر رہا ہوں بلکہ وہ مضامین ہیں جو از خود بہتے چلے جا رہے ہیں اور بنی نوع انسان پر چھوڑ دیا ہے جو چاہے فائدہ اٹھائے ، جو چاہے نہ اٹھائے۔اس میں ایک الہی استغناء ملتا ہے۔ایک غناء کی شان ہے۔خدا تعالیٰ نے بھی تو کائنات میں بے شمار فوائد مخفی رکھے ہوئے ہیں اور بے شمار حکمتوں کے موتی ہیں جو جگہ جگہ خدائی قانون میں چھپے پڑے ہیں لیکن اگر ایک مسافر سرسری نظر سے اوپر سے گزر جائے اُس کو پتا ہی نہیں کہ میں کیا دیکھ رہا ہوں۔اُن کی کنبہ کیا ہے؟ اور اگر غور کریں گے تو آپ کو ہر مضمون کے پیچھے ایک اور دلکش مضمون دکھائی دے گا، اُس کے نیچے ایک اور دلکش مضمون دکھائی دے گا۔پس جیسا کہ قرآن خدا تعالیٰ کی تخلیق کا ایک عظیم شاہکار ہے۔اسی صلى الله۔طرح ہمارے آقا و مولا حضرت محمد رسول اللہ یہ بھی اللہ تعالیٰ کی تخلیق کا ایک عظیم شاہکار ہیں، ایک پوری کائنات ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ خصوصیت سے آنحضرت مہ کے فیض سے اس مہینے۔