خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 182
خطبات طاہر جلد ۱۲ 182 خطبه جمعه ۵/ مارچ ۱۹۹۳ء جاتا ہے تو یہ شیطان کی قید کے کوئی نمونے نہیں ہیں۔پھر حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کی کیا مراد ہے کہ شیطان قید کر دیا جاتا ہے اور جہنم کے دروازے بند اور جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں ؟ میں سمجھتا ہوں اور ظاہر بات ہے کہ یہی معنی ہے کہ مراد یہ ہے کہ ہر وہ شخص جو رمضان سے فائدہ اٹھائے اور اٹھانا چاہے اُس کے لئے خدا تعالیٰ یہ سامان فرماتا ہے، اُس کی غیر معمولی مددفرماتا ہے۔عام حالات میں بدی سے بچنے کی اتنی توفیق نہیں مل سکتی جتنی رمضان کے مہینے میں مل سکتی ہے۔کم سے کم چوبیس گھنٹے میں سے آدھا دن تو باندھا جاتا ہے اور جب وہ بدیوں سے باندھا جاتا ہے تو حقیقت میں اُس کا شیطان باندھا جاتا ہے۔ہر انسان کے اندر ایک نفس امارہ اور ایک شیطان ہے جب اُس کے ہاتھ باندھے جائیں تو شیطان باندھا گیا ہے۔اُس کوز نجیریں پہنا دی گئیں تو انہی زنجیروں کی یاد اُس کو روزے کے بعد بھی بدیوں سے باز رکھتی ہے۔ان معنوں میں جو شخص رمضان سے فائدہ اٹھانا چاہے جو خدا کی خاطر بدیوں سے رکنا چاہے اور نیکیوں میں آگے بڑھنا چاہے اُس کے لئے یہ مہینہ یہ پیغام لاتا ہے کہ شیطان کے ہاتھ باندھ دیئے گئے اور نیکیوں میں ترقی کے نتیجے میں جنت کے دروازے کھول دیئے گئے۔بدیوں سے رکنے کے نتیجے میں جہنم کے دروازے بند کر دیئے گئے۔یہ تو اُس شخص کے لئے خوشخبری ہے جو فائدہ اٹھانا چاہے اور جو مسلمان اس مہینے سے گزرتا ہے اور نہ اُس کا شیطان باندھا جاتا ہے ، نہ اُس کے جہنم کے دروازے بند ہوتے ہیں، نہ اُس کے لئے جنت کے دروازے کھلتے ہیں۔اُس کے لئے بہت بڑی تنبیہ ہے کہ خدا کی طرف سے بخششوں کا موسم بھی آیا، اصلاح نفس کے حالات سازگار کئے گئے اور اس کے باوجود کچھ بدنصیب ایسے ہیں جن کے جہنم کے دروازے اُسی طرح کھلے رہ جاتے ہیں اور جن کے شیطان کو ہتھکڑیاں نہیں پہنائی جاتیں۔پس اس میں مسلمانوں کے لئے بہت بڑی نصیحت ہے کہ عام حالات میں بدیاں بُری بات ضرور ہیں لیکن رمضان کے مہینے میں بدی اختیار کرنا ایک غیر معمولی بُرائی بن جاتی ہے اور نیکیوں سے محرومی اس مہینے میں عام محرومیوں سے بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے۔ایک اور جگہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا یہ بھی بخاری کتاب الصوم سے حدیث لی گئی ہے۔عن ابی هریره رضی الله عنه قال : قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: قال عزوجل : كل عمل ابن ادم له الا الصيام فانه لى و انا اجزی به (بعض روایتوں میں