خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 179
خطبات طاہر جلد ۱۲ 179 خطبه جمعه ۵/ مارچ ۱۹۹۳ء جس نے وعدہ کیا اُس نے فوراً ادا ئیگی بھی کر دی۔یہ جو فہرست ہے، انفرادی جنہوں نے چھ ہزار یا بعض نے بارہ ہزار یا کسی نے دس ہزار ، وعدے کئے ہیں۔اس کی تعداد 14 بن جاتی ہے اور وہ جماعتیں جنہوں نے چھ ہزار کے مجموعی وعدے یا ادائیگیاں کی ہیں اُن کی تعدا د سر دست 5 ہے۔جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے پاکستان میں تو انفرادی طور پر وعدہ کرنے والوں کی بھاری تعداد ہے۔4 بیرون پاکستان سے ہیں اور 10 پاکستان سے لیکن جماعتی لحاظ سے بھی خدا کے فضل سے پاکستان کا وعدہ بہت آگے نکل چکا ہے۔جن جماعتوں نے چھ ہزار یا اس کے لگ بھگ ادا کرنے کی توفیق پائی ہے اُن میں کینیڈا کی طرف سے جن کا 10 ہزار کا وعدہ تھا 6,022 کی ادائیگی ہو چکی ہے۔امریکہ کی طرف سے 6737 کی ، بنگلہ دیش کی طرف سے 6,195 کی، سوئٹزر لینڈ کی طرف سے 6,000 اور جاپان کی طرف سے 6000۔دنیا کی جماعتوں میں فہرست اولیت کے اعتبار سے یعنی آگے بڑھنے کے اعتبار سے ساری تو میں پیش نہیں کر سکتا لیکن چند ایک نام دعا کی تحریک کی خاطر پیش کرتا ہوں۔پاکستان کی طرف سے اب تک 62692 پاؤنڈ کی ادائیگی ہو چکی ہے اور برطانیہ کی طرف سے 45297 پاؤنڈ۔اس میں سے بہت بڑی رقم وہ ہے جو احباب اور خواتین نے خود مجھے دی اور میری وساطت سے آگے مرکز میں پہنچی ہیں لیکن اس میں وہ زیور شامل نہیں ہیں جو خواتین پیش کر رہی ہیں اور مجھے یاد ہے کہ جس طرح پہلی تحریک میں یہاں خواتین نے زیور پیش کرنے کا حیرت انگیز نمونہ دکھایا تھا اب وہی نظارے اُس سے ملتے جلتے پھر دکھائی دینے لگے ہیں۔امریکہ، جرمنی کی باری اُس کے بعد ہے اُن کی طرف سے 44758 پاؤنڈ کی ادائیگی ہو چکی ہے اور جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے کہ کینیڈا ، امریکہ، سوئٹزر لینڈ وغیرہ ان سب کی باری بعد میں آتی ہے۔تعجب کی بات ہے کہ بنگلہ دیش جس پر بہت زیادہ مالی بوجھ ہے اور چونکہ وہاں مسجد میں جلائی گئیں اور بھاری نقصان جماعت کو پہنچا اور بڑی قربانی کی روح دکھاتے ہوئے خدا کے فضل سے اپنی ضائع شدہ نقصان والی جائیداد کو بحال کیا، بہت خرچ کیا اور بہت محنت کی لیکن اس تحریک میں فوری طور پر اُن کی طرف سے 6000 پاؤنڈ سے زائد کی وصولی کی اطلاع ملی ہے۔اللہ تعالیٰ انہیں بہترین جزا دے اور اُن کے اموال میں اور بھی برکت دے۔