خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 172
خطبات طاہر جلد ۱۲ 172 خطبه جمعه ۲۶ فروری ۱۹۹۳ء جائیں تو کوئی ماں اس مصیبت میں نہیں پڑے گی۔مقصد تکلیف دینا نہیں بلکہ تکلیف کے بعد جو خوش منظر اُس کے سامنے رہتا ہے جو اعلیٰ فوائد اس کو دکھائی دے رہے ہوتے ہیں ان فوائد کی خاطر ماں بچے کو تکلیف میں ڈالتی ہے اور اگر ایسی تکلیف میں ڈالے جس کا فائدہ کچھ نہ ہو تو وہ جہالت ہے۔پس اس مضمون کا اس سے بھی تعلق ہے جو میں نے پہلے بیان کیا۔ہمیں جب خدا تعالیٰ ایک کامیابی کے بعد کچھ تکلیفوں میں پڑنے دیتا ہے اس کے نتیجے میں حسد بھی پیدا ہوتے ہیں اور کئی قسم کی مشکلات اور روکیں کھڑی ہو جاتی ہیں۔تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ روکیں پیدا کرنا مقصود نہیں تھا۔ان روکوں کے نتیجے میں خدا کی خاطر تمہیں جو دکھ ملتے ہیں پھر اور تمہارے دل ایک قسم کے عذاب میں مبتلا ہو جاتے ہیں کہ یہ اچھی پاگل دنیا ہے کہ ہم نے ان کے لئے نیکی کی یہ آگے سے نفرتوں سے جواب دے رہے ہیں۔ہم ان کی بھلائی چاہتے ہیں یہ پاگل ڈنڈے لے کر ہمارے پیچھے پڑ گئے۔ہم پیار اور محبت کا پیغام دیتے ہیں۔یہ گالیاں دیتے ہیں تو فرمایا کہ یہ جو نسر پیدا ہوا ہے۔اگر تم دعائیں کرو گے تو یہ عسر پھر یسر میں بدلے گا کیونکہ یہ ٹھسر خدا کی خاطر ہے۔پس وہ سر جو تم خود قبول کرتے ہو اللہ کی رضا کی خاطر وہ بھی ایک عسر ہے جس کے بعد ییر پیدا ہوگا اور وہ محسر یعنی تنگی اور مصیبتوں کا زمانہ جو تم پر غیر کی طرف سے ٹھونسا جاتا ہے اور تمہاری اس کوشش کے نتیجے میں تمہیں مصیبت میں مبتلا کیا جاتا ہے کہ تم مصیبتیں دور کرنا چاہتے ہو۔تم لوگوں کے آرام کے سامان کرتے ہو وہ تمہیں دکھ دینے کے درپے ہو جاتے ہیں۔اس کے نتیجے میں بھی خدا کا وعدہ ہے کہ اگر تم دعا کے ذریعے مجھ سے مددلو گے تو میں اس عسر کو بھی آسانی میں تبدیل کر دوں گا۔فرمایا وَلِتُكْمِلُوا الْعِدَّةَ وَلِتُكَبِّرُوا اللهَ عَلى مَا هَدُ بِكُمْ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ یہ اس لئے ہے۔لِتُكْمِلُوا الْعِدَّةَ ہم نے سختی کی خاطر تمہیں روزے دوہرانے کا حکم نہیں دیا۔یہ عام مضمون دوبارہ شروع ہو رہا ہے بلکہ عدت جو ہم نے مقررفرمائی ہے وہ ضرور پوری کرنی ہے۔اگر ۲۹ روزے فرض ہوئے ہیں تو ۲۹ پورے کر کے دکھانے ہیں تم نے بچنا نہیں۔اگر ۳۰ پورے ہیں تو پھر ۳۰ پورے کرنے ہوں گے۔وَلِتُكَثِرُوا اللهَ عَلَى مَا هَدُكُمْ تا کہ تم اس ہدایت کے نتیجے میں جو تمہیں اس کے نتیجے میں نصیب ہوگی اللہ تعالیٰ کی تکبیر کرو وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ اور پھر تم خدا کے شکر گزار بندے بنو۔شکر گزار انسان تب بنتا ہے جب اسے کوئی فائدہ پہنچتا ہے اور اس