خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 152 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 152

خطبات طاہر جلد ۱۲ 152 خطبه جمعه ۱۹ار فروری ۱۹۹۳ء لیا گیا ہے۔آرام و آسائش رحمت اور فضل کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں۔“ ( ملفوظات جلد نمبر ۵ صفحه: ۴۶۰) پھر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا۔خطبہ الہامیہ میں سے یہ اقتباس نزول کے لفظ میں جو حدیثوں میں آیا ہے یہ اشارہ ہے کہ مسیح کے زمانہ میں امر اور نصرت انسان کے ہاتھ کے وسیلہ کے بغیر اور مجاہدین کے جہاد کے بغیر آسمان سے نازل ہوگی اور مد بروں کی تدبیر کے بغیر تمام چیزیں اوپر سے نیچے آئیں گی گویا مسیح بارش کی طرح فرشتوں کے بازوؤں پر ہاتھ رکھ کر آسمان سے اترے گا۔انسانی تدبیروں اور دنیاوی حیلوں کے بازوؤں پر اس کا ہاتھ نہ ہوگا اور اس کی دعوت اور حجت زمین میں چاروں طرف بہت جلد پھیل جائے گی۔“ پس یا درکھیں جو کچھ اب رونما ہورہا ہے اور بہت بڑھ کر آئندہ بھی رونما ہونے والا ہے۔یہ انسانی حیلوں اور چالا کیوں کے نتیجہ میں ہر گز نہیں ہے۔یہ خدا کی تقدیر تھی جو آسمان سے بارش کی طرح نازل ہو رہی ہے اور ربوہ سے ہجرت سے پہلے اللہ تعالیٰ نے اسی قسم کے مضمون میں مجھے بھی یہ جماعت کو تسلی دینے کی توفیق بخشی کہ مولویوں کو مخاطب کر کے میں نے کہا تھا کہ تم خدا کے فضلوں کو ہم پر نازل ہونے سے روکنے کی کوشش کر رہے ہو لیکن کبھی بارشیں بھی چھتریوں اور سائبانوں سے رُکی ہیں۔یہ فضل تو اب پھیلیں گے اور ساری دنیا میں رحمتوں کی بارشیں ہوں گی اور تم نہیں روک سکو گے۔تو مجھے بہت خوشی ہوئی یہ تحریر پڑھ کر کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تقریباً ۱۰۰ سال پہلے یہی نقشہ اسی طرح کھینچا تھا۔فرمایا: ”۔۔۔اس کی دعوت اور حجت زمین میں چاروں طرف بہت جلد پھیل جائے گی اس بجلی کی طرح جو ایک سمت میں ظاہر ہو کر ایک دم میں سب طرف چمک جاتی ہے۔۔۔“ ٹیلی ویژن کے نظام کے ذریعہ آوازوں اور تصویروں کے پھیلنے کا کیسا خوبصورت نقشہ ہے