خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 139
خطبات طاہر جلد ۱۲ 139 خطبه جمعه ۱۹ فروری ۱۹۹۳ء کیونکہ جیب میں جو پڑتا ہے وہ بھی خدا ہی کی عطا ہوتی ہے اس لئے محض جاہل ہے وہ شخص جو سمجھتا ہے کہ میری جیب سے پیسہ نکلا ہے۔اللہ تعالیٰ عطا فرماتا ہے تو تو فیق ملتی ہے اور توفیق دیتا ہے تو تو فیق ملتی ہے ورنہ ایسے ہیں جن کے پاس دولتوں کے پہاڑ ہیں لیکن ان کو کوئی توفیق نہیں مل رہی کہ وہ غریب مسلمانوں کی خدمت کریں یا دکھتی ہوئی انسانیت کی خدمت کریں۔خواہ وہ مسلمان ہو یا ہندو ہو یا سکھ ہو۔تو اللہ کے فضل سے جو رپورٹیں مل رہی ہیں اس سے دل بہت راضی ہے کہ جماعت بمبئی نے واقعہ خدمت کا حق ادا کیا ہے۔لکھتے ہیں لوگوں کو اوڑھنے کیلئے کمبل، پینے کیلئے کپڑے، کھانا پکانے کے لئے برتن کھانے پینے کی اشیاء اور جنس کی سپلائی، نہانے دھونے کے لئے صابن اور دیگر ضروریات بہم پہنچائی جارہی ہیں پھر نقل مکانی کر کے دوسری جگہوں پر جانے والوں کو ٹکٹیں خرید کر دی جا رہی ہیں۔۶۰ ا خاندانوں کو اب تک کھانا پکانے اور کھانے کے برتن دیئے گئے ہیں (یہ ایک رپورٹ میں تھا بعد میں پھر اور بھی اس میں شامل ہوتے گئے )۔ایک ہندو تنظیم سے تعارف حاصل کر کے ایک علاقہ کے ہندو گھرانوں کو برتن کپڑے وغیرہ پیش کئے گئے چند روز قبل جماعت کو ایک ایسی جگہ کا علم ہوا جہاں ریلیف نہیں پہنچا تھا جماعت نے فوری طور پر پہنچ کر وہاں انتظام کیا۔دو ہندو تنظیمیں ایسی تھیں جن کیساتھ تعاون کے ساتھ جماعت نے بکثرت ہندوؤں میں کھانا پکانے کے برتن وغیرہ دیگر ضروری سامان مہیا کئے۔اب جماعت یہ پروگرام بنا رہی ہے ، یہ آخری پروگرام انہوں نے لکھا ہے کہ تعمیر نو شروع کر کے جلے ہوئے مکانوں کو رہائش کے قابل بنایا جائے تو یہ خبر پہلے کی ہے۔اسی وقت فیکس کے ذریعے ان کو میں نے اطلاع کر دی تھی کہ جو بھی بجٹ ہے منظور ہے اور آئندہ بھی جو خرچ ہو گا انشاء اللہ جماعت مہیا کرے گی آپ لوگ خدمت کرتے رہیں۔اس کے علاوہ ایک کام خدمت کا جماعت نے یہ کیا ہے کہ جہاں نفرتوں کے نتیجہ میں آگ بھڑک اُٹھنے کے خطرات تھے وہاں بر وقت پر حکمت کا رروائی کے ذریعہ فسادوں سے علاقہ کو محفوظ رکھا اور یہ ایسا عمدہ کام تھا کہ ہندوستان کے بعض صوبائی ٹیلی ویژنز کے ذریعہ بھی بعض علاقوں میں یہ منظر دکھائے گئے کہ کس طرح ہندو مسلمان آپس میں عقل کے ساتھ اور حکمت کے ساتھ رہ رہے ہیں اور ان علاقوں میں بر وقت پر حکمت کارروائی کے ذریعہ فسادات کا ازالہ کیا گیا۔یوپی میں خاص طور پر جو