خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 136
خطبات طاہر جلد ۱۲ 136 خطبه جمعه ۱۲ فروری ۱۹۹۳ء نہیں پہنچے گا۔اس دنیا میں بھی بعض حالتیں ایسی آتی ہیں کہ انسان ساری دولتیں بھی لٹا بیٹھے تو ایک گھونٹ پانی کا نصیب نہیں ہوتا۔سب کچھ اپنے علاج پر خرچ کر دے تو چین کا ایک سانس میسر نہیں آسکتا۔ساری زندگی ہوا کی ناقدری میں گزرگئی اور آخر پر یہ معلوم ہوا کہ جب وقت آیا ہے تو اس وقت اپنی کوشش سے ہوا کے ایک سانس سے بھی مجھے سکون میسر نہیں آ سکتا تو رضاء باری تعالیٰ ہی ہے جس پر زندگی کا انحصار ہے۔اللہ کی رضا کو حاصل کرنے کی کوشش کریں۔اسی میں دنیا کی نعمتیں بھی ہیں اور اسی میں آخرت کی بھی۔اللہ تعالیٰ ہمیں عطا فرمائے۔ہمیں ان نعمتوں کا شکر ادا کرنے کا حق عطا فرمائے اور اے اہلِ بنگالہ ! میں تمہیں مبارکباد دیتا ہوں۔تم نے جس طرح میرے دل کو راضی کیا میری دعا ہے کہ اس سے ان گنت زیادہ خدا کا دل تم سے راضی ہو اور خدا تعالیٰ جب کسی کو نصیب ہو جائے تو اُسے دنیا بھی عطا ہوگئی اور آخرت بھی ہوگئی۔(امین)