خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 933 of 1004

خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 933

خطبات طاہر جلدا 933 خطبه جمعه ۲۵ / دسمبر ۱۹۹۲ء معلمین کی فلاح و بہبود پر استعمال ہوگا اور اب ہم باہر کی جگہوں سے جو روپیہ لا کر ان پر خرچ کرتے ہیں پھر انشاء اللہ تعالیٰ مقامی طور پر افریقہ خود اس کام کو سنبھال لے گا۔بہر حال ماریشس صف اوّل پر ہے وہ ظاہر بات ہے کیونکہ ماریشس کا معیار زندگی باقی افریقہ سے بہت اونچا ہے۔نائیجیریا کی وصولی صرف ۵۳۶ پاؤنڈ ہے اور یہ ماننے والی بات نظر نہیں آتی جتنا مرضی غربت کو آپ اسکا ذمہ دار قرار دیں اول تو نایجیر یا اتنا غریب ہے ہی نہیں جتنا باقی افریقہ کے دوسرے ممالک ہو چکے ہیں اور دوسرے وہاں کی جماعت کو میں جانتا ہوں بڑے بڑے مخلص قربانی کرنے والے ایسے بھی ہیں جنھوں نے بڑی بڑی جائیداد میں جماعت کے سامنے پیش کی ہیں کافی صاحب حیثیت لوگ ہیں۔تو یہ تصور جو بھی ہے یا امارت کا قصور ہے یا سیکریٹری وقف جدید کا قصور ہے اور الگ الگ بھی نہیں کہنا چاہئے ، دونوں کا مل کر ہے۔بہر حال امیر بھی ذمہ دار ہے اور سیکرٹری بھی ذمہ دار ہے۔بینن صرف ۴۷۸ پاؤنڈ ہے۔ساؤتھ افریقہ صرف ۴۱۶ پاؤنڈ ہے، گیمبیا صرف ۳۷۰ پاؤنڈ ہے مگر گیمبیا کے متعلق یہ کہا جا سکتا ہے کہ وہاں واقعہ بہت غربت ہے اور جو روز مرہ کے چندے ہیں ان میں وہ اللہ کے فضل سے ذمہ داری سے ادا ئیگی کرتے ہیں اور جتنی مجھے توقع تھی اس سے زیادہ ذمہ داری سے وہ ماہانہ چندے ادا کرنے والے ہیں اور یہ رجحان اب خدا کے فضل سے بڑھتا چلا جارہا ہے۔سیرالیون ۳۱۷ پاؤنڈ ہے۔کینیا ۲۴۸ ہے یہ تو کسی طرح بھی قابلِ فہم نہیں ہے۔کینیا میں ایک بڑی تعداد ایسے متمول پاکستانی دوستوں کی بھی ہے اور درمیانی طبقے کی بھی ہے کہ اگر وہی وقف جدید میں مسابقت کی روح سے حصہ لیں تو سینکڑوں کی بجائے ہزاروں تک تو آسانی سے پہنچ سکتے ہیں اور اب تو کینیا میں تیزی سے افریقن لوگوں میں بھی خدا کے فضل سے جماعت احمد یہ پھیل رہی ہے۔اس سے پہلے یہ کمزوری تھی کہ افریقن قوموں میں جماعت کا نفوذ کم تھا لیکن اب یہ کمزوری ختم ہو چکی ہے اور بڑی تیزی سے افریقن قوموں میں نفوذ ہو رہا ہے اور وہ بھی خدا کے فضل سے چندے کے معاملے میں پیچھے رہنے والے لوگ نہیں ہیں ، غریب ہیں مگر دل کے امیر ہیں۔پس یہ جو تصویر ہے یہ بھی جماعت کے انتظام کی کمزوری کی تصویر ہے نہ کہ ان لوگوں کی اقتصادی یا دینی حالت کی تصویر تنزانیہ بھی اسی پہلو سے قابلِ توجہ ہے۔اس کی وصولی صرف ۲۳۱ پاؤنڈ ہے آئیوری کوسٹ ۱۷۴ پاؤنڈ اور یوگنڈ ۸۳۱ پاؤنڈ ،