خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 917 of 1004

خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 917

خطبات طاہر جلد ۱۱ 917 خطبه جمعه ۲۵ / دسمبر ۱۹۹۲ء وقف جدید کے ۳۷ ویں سال کے آغاز کا بابرکت اعلان ( خطبه جمعه فرموده ۲۵ / دسمبر ۱۹۹۲ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا۔گزشتہ سال ان دنوں جمعہ کے روز قادیان میں وقف جدید کے سالِ نو کا اعلان کرنے کی توفیق عطا ہوئی تھی اور آج بھی وہاں جمعہ کا دن جلسہ کی طرح منایا جارہا ہوگا اور خدا کے فضل سے دنیا کے مختلف ممالک سے آنے والے مخلصین اس وقت قادیان میں جمع ہو چکے ہیں اور اگر چہ جلسہ کل سے شروع ہو گا لیکن آج کا جمعہ بھی عملاً جلسہ کا ہی حصہ بن جائے گا اس لئے سب سے پہلے تو میں اپنی طرف سے، جماعت احمدیہ انگلستان کی طرف سے اور تمام دنیا کی جماعتوں کی طرف سے حاضرین جلسہ قادیان کو محبت بھر اسلام اور مبارکباد پیش کرتا ہوں اور پھر اہلِ پاکستان کی طرف سے خصوصیت کے ساتھ۔ہزار ہا احمدی پاکستان سے بھی اس جلسہ میں شریک ہورہے ہیں۔اس جلسہ کی افتتاحی تقریر کی متبادل تقریر کل صبح انشاء اللہ یہاں کے وقت کے مطابق دس بجے شروع ہوگی بلکہ دس بجے سے کچھ پہلے ہی یہ کارروائی شروع ہو جائے گی اسے باقاعدہ افتتاحی کارروائی تو نہیں کہنا چاہئے کیونکہ غالبًا جس وقت میں یہاں خطاب کروں گا اس سے پہلے وہاں افتتاح ہو چکا ہو گا۔بہر حال جو احباب یہاں پہنچ سکتے ہوں وہ انتظام سے یہ پوچھ کر کہ اگر اتنی گنجائش ہو کہ لنڈن کے سب لوگ یہاں سما سکیں تو وہ یہاں آجائیں ورنہ پھر اپنی اپنی جگہ ٹیلی ویژن پر دیکھیں اور اس طرح کل کا جلسہ در حقیقت ایک بہت ہی وسیع عالمگیر جلسہ بن جائے گا۔قادیان سے جلسوں کا آغاز ہوا اور قادیان ہی کی طرف واپسی کے آثار نظر آرہے ہیں۔ایک سوسال کے لمبے چکر کے بعد لمبے سفر کے بعد اب قادیان ہی مجمع اقوامِ عالم