خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 876 of 1004

خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 876

خطبات طاہر جلد ۱۱ 876 خطبه جمعه ۴ / دسمبر ۱۹۹۲ء جا رہا ہے آئندہ جماعت کے استعمال کے لئے انشاء اللہ تعالیٰ بہت عمدہ مواد ہاتھ آئے گا۔اب تک ہم یہی کرتے رہے ہیں کہ جہاں کسی نے اتفاق سے ہماری تائید میں کوئی بات لکھ دی تو اُسے قبول کر لیا اور اُن رستوں میں داخل ہو کر یہ دیکھا ہی نہیں کہ جن رستوں میں اُن کو ہماری تائید کا کوئی ہیرا ہاتھ آیا تھا۔بہت سے ایسے مضامین ہیں یعنی تائیدی شواہد جو مختلف جگہوں پر دفن ہوئے پڑے ہیں۔ہمیں کھوج لگانا ہو گا۔پس سیکرٹری تصنیف کا یہ کام ہے اس طرح کھوج لگائے۔اسی ضمن میں میں نے امریکہ کو بھی ہدایت دی کہ آپ وہاں کچھ رابطہ قائم کریں۔امیر صاحب نے جن لوگوں کے سپرد کئے اُن کی رپورٹیں ملی ہیں اللہ کے فضل سے اُنہوں نے بھی اچھا کام کیا ہے مگر ساری دنیا میں مقامی ملکی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے اور بین الاقوامی اسلامی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس قسم کی ٹیمیں بنانی ہوں گی۔اب چونکہ وقت ختم ہو رہا ہے۔مضمون لمبا ہے میں انشاء اللہ باقی با تیں آئندہ جمعہ میں پیش کروں گا۔پاکستان سے مجھے ایک خط ملا تھا کہ خطبات کا سلسلہ جاری ہو گیا ہے اور بڑی عمدہ آواز اور عمدہ تصویر یں پہنچ رہی ہیں لیکن آپ جب وقت ختم ہونے کے بعد یعنی اڑھائی بجے کے بعد کچھ دیر باتیں کرتے ہیں ہمارا سلسلہ منقطع ہو جاتا ہے اور محرومی کا احساس ہوتا ہے اس لئے آپ وقت کا بھی خیال رکھیں پہلے شروع کر دیا کریں اگر مضمون لمبا ہو۔بات یہ ہے کہ مضمون سارے بڑے لمبے ہیں اس لئے پہلے شروع کروں گا تو پھر بھی یہی مشکل پیش آئے گی۔وقت پر شروع کرنے دیں اور وقت پر ختم کرنے دیں۔اللہ ہمارا حامی وناصر ہو۔السلام وعلیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ