خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 841
خطبات طاہر جلد ۱۱ 841 خطبہ جمعہ ۲۷ / نومبر ۱۹۹۲ء خلیفہ وقت پر اعتماد رکھنا چاہئے وہ خدا کی حفاظت میں ہے۔سیکرٹریان اشاعت کو تفصیلی ہدایات ( خطبه جمعه فرموده ۲۷ نومبر ۱۹۹۲ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیت کریمہ تلاوت کی۔يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوْا لَا تَخُونُوا اللهَ وَالرَّسُوْلَ وَتَخُونُوا آمَنَتِكُمْ وَاَنْتُمْ تَعْلَمُونَ (الانفال: ۲۸) پھر فرمایا:۔خیانت سے متعلق جو خطبات کا سلسلہ چل رہا ہے اُس میں گزشتہ جمعہ سے میں نے حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کی یہ حدیث سنائی تھی کہ سب سے زیادہ بدنصیب اور سب سے زیادہ قابلِ گرفت خیانت کرنے والا وہ ہے جس کو امین بنایا جائے اور وہ اپنی امارت کے معاملات میں خیانت کرے۔یہ بہت ہی بڑا وعید ہے، بہت بڑی تنبیہ ہے۔اس کے متعلق میں نے گزشتہ خطبہ میں یہ ذکر کیا تھا کہ دنیا کے حکمران بھی دنیا کے معاملات میں امین بنائے جاتے ہیں اور قطعاً اس بات سے بے خبر ہیں کہ وہ مالک نہیں ہیں بلکہ امین ہیں اور مالک صرف خدا ہے اور اُس کے سوا اور کوئی ذات مالک نہیں۔دنیا میں جتنی بھی ذمہ داریاں ہم پر سونپی جاتی ہیں بحیثیت امین کے سونپی جاتی ہیں خواہ وہ دنیا وی ہوں یا دینی ہوں اور اللہ تعالیٰ قیامت کے دن یعنی روز جزا سزا کو ان سب امانتوں کا حساب لے گا۔یہ مضمون ہے جو قرآن کریم نے بار بار کھول کر پیش فرمایا اور حضرت اقدس محمد مصطفی امیہ نے