خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 826
خطبات طاہر جلد ۱۱ 826 خطبه جمعه ۲۰ نومبر ۱۹۹۲ء معاملے میں بھی خائن ہو جاتا ہے اور جو روز مرہ کے معاملات میں خائن نہیں ہے اللہ اس کی حفاظت فرماتا ہے اور پھر وہ خدا اور رسول کے معاملے میں غلطی تو کر سکتا ہے مگر خائن نہیں بنتا تو خیانت دیکھیں انسان کو کہاں سے کہاں لے جاتی ہے اور کیسے قعر مذلت میں گرا دیتی ہے۔خیانت کے خلاف جماعت کو ایک بڑی جدوجہد کے ساتھ ایک مہم چلانی ہوگی ، جہاد کرنا ہو گا، پوری کوشش کرنی ہوگی۔جس سے جماعت کے بچے بچے کے ذہن میں اور دل میں یہ بات ثبت کر دی جائے کہ خیانت ایک ایسا جرم ہے جو قوموں کے کردار کو کھا جاتا ہے، جو ان کے ایمان کو کھا جاتا ہے جو ان کے اعمال صالح کو تباہ کر دیتا ہے اور ترقی یافتہ قومیں ہمیشہ ہمیش کے لئے قعر مذلت میں گر جاتی ہیں اس لئے خیانت سے خبر دار رہو۔پس قرآن کریم نے آیات میں جگہ جگہ خیانتوں کے عنوان لگائے ہیں اور ان عنوانات کے تابع بڑی گہری باتیں بیان فرمائی ہیں۔ان کے اوپر حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے مزید روشنی ڈالی تا کہ وہ شخص جو اپنی فہم سے ان باتوں کو پانہ سکے اس کا خیال ان باتوں کی تہ تک پہنچے۔اس سلسلہ میں ایک حدیث میں نے چھنی ہے۔عن ابي سعيد الخدرى رضى الله عنه ان النبي صلى الله عليه وعلى اله وسلم قال لكل غادر لواء عند استه يوم القيامة۔۔يرفع له بقدر غدره الا ولا غادر اعظم غدرا من امير عامة (مسلم کتاب الجہاد حدیث نمبر : ۳۲۷۱-۳۲۷۲) حضرت ابوسعید خدری سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ ہر دھوکہ دہی کرنے والے کا جھنڈا اس کی پیٹھ کے پاس قیامت کے دن نصب ہوگا۔دو باتیں بیان فرمائی ہیں۔پہلی بات یہ ہے کہ ہر دھوکہ دینے والے کا، ہر خیانت کرنے والے کا جھنڈا اس کی پیٹھ کے پاس اس کے پیچھے قیامت کے دن نصب ہوگا۔پیٹھ کے پیچھے کا ایک مضمون تو دوسری جگہ کھولا گیا ہے کہ جہاں ہلاکت کی خبر ہو وہاں سامنے سے پیش کرنے کی بجائے حساب کتاب پیچھے سے لیا جائے گا۔ایک تو یہ مضمون ہے جس کی طرف انسان کا ذہن اس حدیث کو سُن کر جاتا ہے کہ بہت ہی بڑے عذاب کی خبر ہے کہ اس کی خیانت کا جھنڈا اس کی پیٹھ کے پیچھے گاڑا جائے گا دوسری یہ بات کہ خیانت کا اس سے زیادہ خوبصورت انتقام نہیں لیا جا سکتا۔انسان دوسرے سے اس کی پیٹھ پیچھے خیانت کرتا ہے۔فرمایا اس کی پیٹھ کے پیچھے وہ