خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 817 of 1004

خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 817

خطبات طاہر جلد ۱۱ 817 خطبه جمعه ۱۳/ نومبر ۱۹۹۲ء نہیں ہیں، کچھ ہونا چاہئے اور ، اور پھر معلوم ہوا کہ یہاں تعلقات کے ساتھ ساتھ ظلم کو بھی شامل کرلیا گیا ہے اور Sadism جو بھی کہلاتا ہے۔Sadistic پیدا ہو گئے ہیں جومزہ نہیں اٹھا سکتے جب تک ساتھ ظلم نہ کریں ، ماریں کوٹیں نا بعض زنجیر میں برسا کر عورتوں پر اس سے Excitement حاصل کرتے ہیں۔تو وہی جنون ہیں جن کی خبر قرآن کریم میں دی تھی کہ تم سراب کے پیچھے دوڑ رہے ہو جو چیزیں ہم نے تمہاری پیاس بجھانے کے مقدر کر رکھی ہیں وہیں تک رہو اس سے آگے محض دھو کہ ہے کہ تمہاری پیاس بجھے گی۔وہ لذتیں جن کی تم پیروی کرنا چاہتے ہو یہ سراب کی طرح تم سے آگے آگے بھاگیں گی اور پھر ایک ایسا مقام آئے گا کہ آگ تو بھڑک چکی ہوگی لیکن پیاس نہیں بجھے گی۔پس وہ لوگ جو اس قسم کی گندی فلموں اور تصویروں کے ذریعے اپنے نفس کو تحریک دینا چاہتے ہیں ان کے نفس پاکباز لوگوں کے مقابل پر بہت جلدی مرجاتے ہیں۔اس بات کا ایک قطعی ثبوت یہ ہے کہ آج امریکہ میں سب سے زیادہ نا اہل مرد ہیں۔ان کی نسبت جتنی امریکہ میں پائی جاتی ہے، شاید ہی کسی اور ملک میں پائی جاتی ہو کیونکہ بے حیائی نے بالآخر ان کو بے حس کر دیا ہے کوئی چیز تموج نہیں پیدا کر سکتی۔یہاں تک کہ روز مرہ کے تعلقات میں وہ لذت ہی باقی نہیں رہتی۔گھر اجڑ جاتے ہیں لیکن انسان جو پاکباز ہو اپنی بیوی سے پیار کی بات کرتا ہے ان لوگوں کے پاس اگر کوئی پیما نہ ہو تو جان سکیں کہ ان کی حد سے زیادہ بے حیائی میں جو مزہ ہے اس سے زیادہ مزہ اس پیار اور محبت میں ہے جو خدا تعالیٰ کے فرمان کے تابع انسان بے تکلف اور اجازت کے تابع کرتا ہے پس یہ دھو کہ ہے جس کی پیروی کی جارہی ہے اور اس کے نتیجے میں پھر وفا اٹھ جاتی ہے۔جو شخص ایسی فلمیں دیکھتا ہے ضروری تو نہیں کہ وہ لازماً اکیلا ہی دیکھے بلکہ مجھے جو اطلاعیں ملتی ہیں مجھے اس سے پتا چلتا ہے کہ خاندان ایسے ہیں جہاں خاوند گھروں میں لے کے آتے ہیں اپنی بیویوں کو دکھاتے ہیں بعض اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر اور ان کی بیویوں کو ساتھ مل کے یہ تصویریں دیکھتے ہیں اس کا نتیجہ کیا ہوگا؟ اس کا نتیجہ لا ز ما یہ ہو گا کہ تم بھی بے حیا اور بے وفا بنتے چلے جاؤ گے اور تمہاری بیویاں بھی بے حیا اور بے وفا بنتی چلی جائیں گی۔اس سارے معاشرے سے وفا کی قدریں اٹھ جائیں گی اور وہ لذتیں جو خدا نے عام تعلقات میں رکھی ہیں وہ وہاں نہیں ملیں گی۔پھر تمہیں بہائم بننا پڑے گا۔پھر تمہیں ان جانوروں جیسی حرکات کرنی پڑیں گی جن کو تم شوق سے پیسے خرچ کر کے دیکھتے ہو۔دوسری بیوقوفی بھی بڑی ہے ان