خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 814
خطبات طاہر جلد ۱۱ 814 خطبہ جمعہ ۱۳/ نومبر ۱۹۹۲ء وَاللهُ عَلِيمٌ حَکیم تجھے ان کی خیانتوں کا علم ہو یا نہ ہو اللہ تعالیٰ بہت ہی علم رکھنے والا اور بہت ہی حکمتوں والا ہے۔یہ وعدہ صرف حضور اکرم یہ کیلئے نہیں بلکہ تمام مومنوں سے یہ وعدہ فرمایا انَّ اللهَ يُدْفِعُ عَنِ الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّ اللهَ لَا يُحِبُّ كُلَّ خَوَانِ كَفُورٍ (الج: ۳۹) کہ یاد رکھو کہ اللہ تعالیٰ اپنے ان سب مومن بندوں کی حفاظت فرمائے گا اور ان کو دشمنوں کے شر سے محفوظ فرمائے گا جو امانت کا حق ادا کرتے ہیں۔یہ مضمون امانت کا حق ادا کرتے ہیں اس آیت کے آخری حصے میں مضمر ہے یہاں فرمایا إِنَّ اللهَ لَا يُحِبُّ كُلَّ خَوَّانٍ كَفُورِ اللہ تعالی خیانت کرنے والوں اور ناشکروں کے ساتھ کوئی تعلق نہیں رکھتا اگر مومنوں سے تعلق رکھتا ہے اس آخری بات کا برعکس مومنوں میں پایا جانا ضروری ہے۔اس طرح خدا نے ان دونوں باتوں کو جوڑ دیا شروع میں فرمایا کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ مومنوں کا ہر قسم کا دفاع کروں گا ان کو کوئی خطرہ نہیں اور آخر پر فرمایا کہ یادرکھو کہ خدا تعالی خیانت کرنے والوں اور ناشکروں سے تعلق نہیں رکھا کرتا تو ان مومنوں کی وہ بنیادی صفات بیان فرما دیں جن کی وجہ سے خدا ان سے اتنا تعلق رکھتا ہے کسی کے دفاع کی حفاظت لینا اس کی محبت کی دلیل ہے تو لَا يُحِبُّ کے تابع مومن نہیں آتے کیونکہ نہ وہ خائن ہیں اور نہ وہ ناشکرے ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ لوگ جو خیانت کرتے ہیں مومنوں کے دائرے کے اندر رہتے ہوئے ادنیٰ خیانتیں کرتے ہیں۔یہ بھی ان کو سوچنا چاہئے کہا ئر خیانتیں کریں گے تو مومن وہ نہیں رہیں گے لیکن اگر چھوٹی چھوٹی خیانتیں ہوتی رہیں جیسا کہ مومنوں سے بھی ہو جاتی ہیں تو ان کو یہ ضرور سوچنا چاہئے کہ چھوٹی خیانتیں اور چھوٹی ناشکریاں ان کو خدا تعالیٰ کے اس وعدے کے فیض سے محروم کر دیں گی۔جس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر ہم مومنوں کے دفاع کا وعدہ کرتے ہیں اور وہ مومن یعنی وہ مومنین جو نہ خائن ہیں نہ ناشکرے ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ خائنوں اور ناشکروں سے محبت نہیں کرتا۔اس ضمن میں میں ایک خصوصی پیغام اہل پاکستان کو دینا چاہتا ہوں کیونکہ وہ بدیاں جو مغرب سے پیدا ہوتی ہیں آج کل بڑی تیزی سے مشرقی ممالک میں جا کر گھر بنا لیتی ہیں ان میں ایک بدی جنسی بے راہ روی ہے اور فحاشی اس کثرت سے مغرب سے مشرق میں جا کے جاگزین ہوئی ہے یوں معلوم ہوتا ہے کہ یہی ان کا وطن تھا اور پاکستان جس کو اسلامی مملکت کے نام پر بڑے بلند بانگ دعوے کے ساتھ دنیا کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے وہاں اس کثرت سے یہ رجحان پیدا ہور ہے ہیں کہ جو