خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 813 of 1004

خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 813

خطبات طاہر جلدا 813 خطبه جمعه ۱۳/ نومبر ۱۹۹۲ء نہیں کی وَانَّ اللهَ لَا يَهْدِى كَيْدَ الْخَاسِنِينَ اور تا کہ یہ بھی پتا چل جائے کہ وہ لوگ جو کسی سے خیانت کیا کرتے ہیں ان کی تدبیروں کو خدا تعالیٰ کامیاب نہیں ہونے دیتا اور الٹ نتائج نکالتا ہے۔پس قید خانے سے حضرت یوسف علیہ الصلوۃ والسلام بادشاہت تک جاپہنچے اور اس وقت کے بادشاہ عزیز مصر کے تابع اس کے اقتدار میں شامل ہو گئے۔بہت بڑا مر تبہ آپ کو عطا ہوا۔سارے خزائن آپ کے سپر د کر دیئے گئے اور امور دفاع کی بھی بڑی طاقت ہوتی ہے مگر آخری تان جو ٹوٹتی ہے وہ اقتصادیات میں ہی ٹوٹا کرتی ہے جس کے ہاتھ میں ملک کی اقتصادیات ہو دراصل وہی بادشاہ ہے۔پس حضرت یوسف علیہ الصلوۃ والسلام کو عملاً قید خانے سے مصر کی بادشاہی نصیب ہو گئی اور یہ معنی ہیں کہ دیکھو اللہ تعالی خیانت کرنے والوں کی تدبیروں کو کامیاب نہیں ہونے دیتا۔الٹ نتیجہ نکالتا ہے خیانت اس نے کی تھی جس نے مجھ پر الزام لگایا اور اس کا نتیجہ کیا نکلا دیکھو آج میں کس حال، کس شان تک پہنچ گیا ہوں۔پس خیانت سے بچنا بہت ہی ضروری ہے اور اس کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ بعض حفاظتوں کے وعدے فرماتا ہے۔اگر خیانت سے بچنے والا خدا کی خاطر خیانت سے بچے تو اللہ تعالی کی حفاظت اور تعریف کے اس کے ساتھ وعدے ہیں مثلاً حضرت اقدس محمد مصطفی حملے کے متعلق فرمایا وَإِن تُرِيدُوا خِيَانَتَكَ فَقَدْ خَانُوا اللهَ مِنْ قَبْلُ فَأَمْكَنَ مِنْهُمْ وَاللَّهُ عَلِيْمٌ حَكِيمُ (الانفال :۸۲) که دیکھو اگر تجھ سے یہ جھوٹی باتیں کرتے ہیں ، جھوٹے وعدے کرتے ہیں ، جھوٹی تسلیاں دیتے ہیں کہ ہماری طرف سے تمہیں کوئی خطرہ نہیں ہے اور دل میں بدارادے رکھتے ہیں تو ایسی صورت میں ہم تجھے مطلع کرتے ہیں کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہمیشہ خدا سے بھی تو بد دیانتی کی ہے، خدا سے بھی یہ خیانت کا معاملہ کرتے ہیں اور خدا اپنی خیانت، اپنے سے خیانت اور تیرے سے خیانت میں فرق نہیں کرے گا۔تو خدا کا بندہ ہے خدا کی خاطر تو نے اپنا ایک اخلاقی ضابطہ قبول فرمایا ہے، اپنے لئے ایک اخلاقی ضابطہ مقرر کیا ہے۔ان حدود میں رہتے ہوئے ہم تجھے کسی خائن کی چالا کی کا شکار نہیں ہونے دیں گے۔فرمایا فَقَدْ خَانُوا اللهَ مِنْ قَبْلُ اللہ سے بھی تو خیانت کرتے تھے۔کب خدا نے ان کی خیانت چلنے دی ہے فَأَمْكَنَ مِنْهُم اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ ان کو عاجز کر دیا ہے اور تجھ سے یہی وعدہ ہے کہ خدا تعالیٰ تیرے سامنے ان کو عاجز کر دے گا اور ان کی کوئی پیش نہیں جائے گی تیرے خلاف