خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 803
خطبات طاہر جلد ۱۱ 803 خطبہ جمعہ ۱۳/ نومبر ۱۹۹۲ء اللہ تعالی آنکھوں اور دل کی خیانت کو بھی خوب جانتا ہے۔پھر فرمایا:۔اپنے روزمرہ تعلقات میں خیانت سے بچیں۔(خطبه جمعه فرموده ۱۳/ نومبر ۱۹۹۲ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی۔وَاَنْذِرْهُمْ يَوْمَ الْازِفَةِ إِذِ الْقُلُوْبُ لَدَى الْحَنَاجِرِ كُظِمِينَ مَا لِلظَّلِمِيْنَ مِنْ حَمِيمٍ وَلَا شَفِيعِ يُطَاعُ يَعْلَمُ خَابِنَةَ الْأَعْيُنِ وَمَا تُخْفِى الصُّدُورَ وَاللهُ يَقْضِي بِالْحَقِّ وَالَّذِيْنَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِهِ لَا يَقْضُونَ بِشَيْءٍ إِنَّ اللَّهَ هُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ (المومن : ۱۹ تا ۲۱) کینیڈ اسفر اور روانگی سے پہلے خیانت کا مضمون چل رہا تھا کہ کس طرح خیانت نے بھی مختلف بتوں کی صورت میں انسان کے دل میں اپنے اڈے جمائے ہوتے ہیں اور جب تک یہ بت نہ ٹوٹیں ان کی جگہ خدا نہیں آسکتا۔اس سلسلے میں ابھی گفتگو جاری تھی کہ وقت ختم ہو گیا اور میں نے یہ ذکر کیا تھا کہ انشاء اللہ آئندہ خطبے سے اسی مضمون کو شروع کیا جائے گا۔یہ آیات جن کی میں نے تلاوت کی ہے ان میں خیانت ہی کے مضمون پرتا پہلوؤں سے روشنی ڈالی گئی ہے لیکن اس سے پہلے خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔قرآن کے ذکر سے پہلے کہ مختلف