خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 728
خطبات طاہر جلد ۱۱ 728 خطبه جمعه ۱۶ اکتوبر ۱۹۹۲ء ”مرزا طاہر احمد کا خطاب سیارے کے ذریعے چار براعظموں میں ٹیلی کاسٹ کیا گیا ہے۔آسٹریلیا، افریقہ، یورپ، ایشیا ء ہمارا عالمی روحانی اجتماع عرفات کے میدان میں حج کے موقع پر ہوتا ہے تو حج کی پوری کیفیات، حرکات وسکنات سیارے کے ذریعے بعض ایشیائی اور افریقی ملکوں تک تو بمشکل پہنچائی جاتی ہیں لیکن تمام دنیا میں نہیں۔“ میں ان سے کہتا ہوں کہ حج کا کاروبار ہمارے سپرد کر دو پھر دیکھو خدا کی قسم ! حج کی آوازیں آسمان کی بلندیوں تک اٹھیں گی ، ہم ستاروں تک یہ پیغام پہنچائیں گے۔حج بیت اللہ کی عظمت کو پہچاننے والے، اُس عظمت کے لئے قربانیاں کرنے والی یہ جماعت ہے جو جماعت احمد یہ ہے اور جماعت ہی کے مقدر میں وہ دن لکھا گیا ہے جب حج کی برکتیں تمام دنیا میں عام کر دی جائیں گی۔ایک آواز ہی نہیں اُس کی برکات برقی رو کی طرح دلوں کو متاثر کریں گی اور تمام عالم ایک ہاتھ پر اکٹھا کیا جائے گا۔لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّم کا منصب جماعت احمدیہ ہی کا منصب ہے جو حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی غلامی میں ہمیں عطا فر مایا گیا ہے۔پھر کہتے ہیں۔و کسی ملک کے سربراہ کی تقریر یا خطاب سیارے کے ذریعے دنیا بھر میں کبھی ٹیلی کاسٹ نہیں کیا گیا۔مختلف ممالک میں بڑی بڑی سیاسی جماعتیں اور اُن کے قد آور سر براہ موجود ہیں اُن کی تقریریں اور بیانات بھی پریس کے ذریعے پھیلائے جاتے ہیں سیارے کے ذریعے کبھی ٹیلی کاسٹ نہیں کئے گئے۔“ یہ اُن کی لاعلمی ہے، ٹیلی کاسٹ کئے جاتے ہیں گو اس وسیع پیمانے پر نہیں۔ہمارے ملک میں دو بڑی قومی سیاسی جماعتیں موجود ہیں پاکستان مسلم لیگ، پاکستان پیپلز پارٹی یہ دونوں جماعتیں باری باری ملک کی حکمران رہتی ہیں۔لیکن افسوس کہ ان کا بھی کبھی کوئی خطاب عالمی طور پر ٹیلی کاسٹ نہیں کیا گیا۔یہ میں اپنے الفاظ میں بتارہا ہوں آخری حصہ۔اب کہتے ہیں: سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ قادیانیوں کو اتنی خطیر رقم کہاں سے ملتی ہے؟“ پس یہ سوال ہے جو ان سے حل نہیں ہو سکتا۔جس چیز کی آنکھیں خدا عطا نہ کرے وہ دیکھ