خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 727
خطبات طاہر جلد ۱۱ 727 خطبه جمعه ۱۶ را کتوبر ۱۹۹۲ء قوت لا یموت پر قانع ہو کر افریقہ کے پتے ہوئے صحراؤں میں، یورپ کے ٹھنڈے سبزہ زاروں میں، آسٹریلیا، کینیڈا اور امریکہ میں قادیانیت، قادیانیت نہ کہو اسلام کی تبلیغ کے لئے مارے مارے پھرتے ہیں۔ادھر ہماری کیفیت یہ ہے کہ دینی جماعتوں کے بجٹ چند لاکھوں سے متجاوز نہیں ہوتے۔دینی جماعتیں کیسی ہیں جن میں خدا تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنے کی توفیق ہی نہیں ہے۔تم میں ایک ایک آدمی ایسا ہے جو ساری جماعت کے عالمگیر چندے سے بڑھ کر اکیلا چندہ دے سکتا ہے لیکن جسے خدا توفیق نہ بخشے۔دنیا کی کوئی طاقت کوئی طعنہ، کوئی چر کہ اس بات پر آمادہ نہیں کر سکتا کہ خدا کی راہ میں اپنا دل کھولے اور خدا کی راہ پر اپنے پیسے نچھاور کرے۔یہ توفیق تو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیدا کردہ اس آسمانی جماعت ہی کو ہے اور باقی باتیں تو چھوڑ و حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت کے اعلان کے لئے صرف یہی ایک بات کافی ہے کہ آپ نے دنیا میں وہ جماعت دوبارہ پیدا کر کے دکھا دی جو اول دور میں حضرت محمد مصطفی امیہ نے پیدا فرمائی تھی اور جس کے متعلق یہ خوشخبری دی گئی تھی کہ آخری دور میں محمد مصطفی ﷺ کے ایسے غلام ہوں گے جو ویسی ہی اداؤں کے مالک ہوں گے اُن کو آخر میں پیدا ہونے کے باوجود اولین سے ملا دیا جائے گا۔پس خوش نصیب ہیں وہ احمدی ، کینیڈا کے وہ احمدی جن کو اس عظیم مسجد بنانے کی توفیق ملی ہے اور امریکہ کے وہ احمدی جو دور دراز سے سفر کر کے یہاں پہنچے ہیں اور یورپ کے وہ احمدی جن کو خدا نے سعادت بخشی ہے کہ آج اس تقریب میں بہت خرچ کر کے ، بہت تکلیف اٹھا کر اس تقریب کی سعادت سے حصہ پانے کے لئے آئے ہیں اور پاکستان اور ہندوستان اور دیگر جماعتوں کے دُور دُور سے آنے والے سب احمدیوں کو مبارک ہو کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو چنا ہے اُس عظیم کام کے لئے جو حضرت محمد مصطفی عالیہ کا مقصود ٹھہرایا گیا تھا۔آپ براہ راست تصویری اور صوتی رابطوں کے ذریعے تمام عالمگیر دنیا کی احمدی جماعتوں کو خوشخبری ہو کہ آج کا دن بہت ہی مبارک دن ہے۔آج ایک ایسا جمعہ طلوع ہوا ہے جس کی شان آگے پیچھے دیکھنے میں دُور دُور دکھائی نہیں دیتی ایک یکتا جمعہ ہے جس جمعہ کا نور جماعت احمدیہ کے مقدر میں لکھا گیا ہے۔کوئی دنیا کی طاقت مل کر اس جمعہ کی نقل بنا نہیں سکتی۔یہ خدا کے کام ہیں اور خدا ہی کی عطا ہیں۔پھر وہ لکھتے ہیں۔