خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 726
خطبات طاہر جلد ۱۱ 726 خطبه جمعه ۱۶ را کتوبر ۱۹۹۲ء ذکر میں یہ تصویر نہیں کھینچتا بلکہ ان کے لئے یہ مقدر بتاتا ہے۔قُلُوبُهُمُ شَتَّی اُن کے دل پھٹے ”قادیانی باطل ہونے کے باوجود بہت آگے بڑھ رہے ہیں شور وغل ہوئے ہیں۔پھر آگے لکھتے ہیں۔اور ہنگامہ آرائی کے بغیر اب یہ بھی صفات حسنہ مومنوں کی ، خدا کے پاک بندوں کی ہیں۔یہ جب آگے بڑھنے کی کوشش کرتے ہیں تو شور وغل اور ہنگامہ آرائی کے ذریعے آگے بڑھنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن کتنے اعترافات ہیں چھوٹی سی تحریر میں اکٹھے ہو گئے مگر نہایت ہی خاموشی سے وہ اپنے مقاصد کے حصول میں شب وروز مصروف ہیں۔قادیانیوں کا بجٹ کروڑوں روپوں پر مشتمل ہوتا ہے۔تبلیغ کے نام پر دنیا بھر میں وہ اپنے جال پھیلا چکے ہیں۔اُن کے مبلغین دُور دراز کے ملکوں کی خاک چھان رہے ہیں۔بیوی بچوں اور گھر بار سے دور ، قوت لایموت پر فانی ہو کر افریقہ کے تپتے ہوئے صحراؤں میں، یورپ کے ٹھنڈے سبزہ زاروں میں، آسٹریلیا، کینیڈا اور امریکہ میں قادیانیت کی تبلیغ کے لئے مارے مارے پھرتے ہیں۔“ قادیانیت کی تبلیغ مت کہو ، دین مصطفی ﷺ کی تبلیغ کے لئے مارے مارے پھرتے ہیں اور ہمیشہ ہم اسی طرح کرتے چلے جائیں گے۔یہاں تک کہ خدا کا یہ کلام بڑی شان کے ساتھ پورا ہوا جو حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ اور آپ کے دین کے متعلق فرمایا گیا۔هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ وہی خدا ہے جس نے یہ رسول محمد مصطفی ﷺ ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا ہے۔لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ (القف: ۱۰) تاکہ عالم کے تمام دینوں پر اسلام کو غالب کر دے۔پس یہ سہرا جماعت احمدیہ کے سر پر باندھا گیا ہے اور تقدیر نے باندھ دیا ہے۔کوئی ہاتھ نہیں جو اس سہرے کو ہمارے سر سے اُچک سکے اور تم خود تسلیم کرتے ہو صرف تمہاری اصطلاح قرآن کی اصطلاح سے ہٹ کر مضمون پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتی ہے مگر دل سے جو حقیقت، جو سچائی اُچھل رہی ہے وہ تو ہر دیکھنے والے کو دکھائی دے رہی ہے۔بیوی بچوں اور گھر بار سے دور صلى الله