خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 673 of 1004

خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 673

خطبات طاہر جلدا 673 خطبه جمعه ۱۸ ستمبر ۱۹۹۲ء میں اپنے طور طریق میں اپنی نسلوں سے تعلقات میں غیروں سے تعلقات میں أُمَّةً وَسَطًا بنے کی کوشش کریں۔وہ امت جس کے سپر د اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں تمام بنی نوع انسان کی نگرانی کرتا ہوں۔تم أُمَّةً وَسَطًا بنو تو میرے اس رسول کے شایانِ شان امت بن جاؤ گے جس کو میں اُمَّةً وسَطًا کا نگران بنا رہا ہوں۔جس کو میں تم سب پر شہید بنا چکا ہوں۔اگر تم ایسے بنو گے تو پھر خدا کا وعدہ ہے کہ میں ساری دنیا کی باگ ڈور تمہیں تھا دوں گا کیونکہ تم واقعی میرے نزدیک اس لائق ٹھہر و گے کہ تمام بنی نوع انسان کی نگرانی اور حفاظت کر سکو۔اللہ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔( آمین )