خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 670 of 1004

خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 670

خطبات طاہر جلد ۱۱ 670 خطبه جمعه ۱۸ ستمبر ۱۹۹۲ء کو کسی مایوسی سے مغلوب نہیں ہونے دیں گے۔متوازن آدمی کی یہ خوبی ہوا کرتی ہے اس پر اندھیرے غلبہ نہیں کیا کرتے۔اندھیروں کے وقت بھی اس کو روشنی دکھائی دیتی ہے اور روشنی بھی اس کو پاگل نہیں بنا دیا کرتی۔بہت زیادہ بے ضرورت اطمینان نہیں دے گی۔روشنی میں بھی وہ سمجھتا ہے کہ اندھیرے آنے والے ہیں اور بے وجہ روشنی سے دل نہیں لگا بیٹھتا کہ اندھیروں کے قابل بھی نہ رہے۔بہادرشاہ ظفر کے شعر بعض بڑے موقع اور محل کے مطابق ہوا کرتے تھے۔وہ کہتا ہے۔جب چمن سے گزرے تو اے صبا تو یہ کہنا بلبلِ زار سے کہ خزاں کے دن بھی قریب ہیں نہ لگانا دل کو بہار سے ( کلیات ظفر ) کہ اے صبا اگر تیرا چمن سے گزر ہو تو میرا یہ پیغام بلبل زار سے دے دینا کہ خزاں کے دن بھی قریب ہیں نہ لگانا دل کو بہار سے۔دراصل یہ بہادر شاہ ظفر نے اس زمانے کی سیاسی تبدیلیوں کی طرف اشارہ کیا ہے۔وہ بادشاہ جو کسی زمانے میں سارے ہندوستان کا بادشاہ کہلاتا تھا اس نے سلطنت مغلیہ کا زوال دیکھا۔اس نے دیکھا کہ انگریز آرہے ہیں اور اب زمانے بدلنے لگے ہیں اب ہندوستان کی بہار خزاں میں تبدیل ہونے لگی ہے تو انہی مضامین کو پھر اس نے شعروں میں باندھا ہے۔مگر بات بہت اچھی کی ہے اور یہی مومن کا مزاج ہے کہ جب وہ بہار دیکھتا ہے تو خزاں سے غافل نہیں ہو جایا کرتا۔جب وہ خزاں میں ڈوبتا ہے تو ڈوب کر اس کا سانس بند نہیں ہو جاتا ، وہ امید رکھتا ہے بہار کی اور یقین رکھتا ہے کہ دن بدلیں گے۔یہ مزاج لے کر آپ کو یہاں زندہ رہنا ہے۔پھر اپنی اقدار کی حفاظت بھی کرنی ہے، اپنی زبانوں کو بھی حفاظت کرنی ہے اور پھر ان کی زبانیں بھی سیکھنی ہیں۔اس سلسلہ میں بھی افراط تفریط سے بچنا ہے۔میں نے دیکھا ہے بعض لوگ اپنے بچوں کو اردو پنجابی یا پشتو جو بھی ان کی زبان ہے وہ نہیں سکھاتے اور اس بات پر فخر کرتے ہیں کہ ہمیں تو نہیں آئی لیکن ہمارے بچوں کو مقامی زبان آگئی۔انگلستان میں بھی ایسے ہیں اور جرمنی میں بھی اور یہاں (سوئٹزر لینڈ ) بھی ہوں گے لیکن یہ بھول جاتے ہیں کہ زبانیں کلچر کی حفاظت کیا کرتی ہیں۔اگر آپ نے اپنی زبان بچوں کو نہ سکھائی اور دوسروں کی ہی زبان سیکھ کر رہ گئے اس خیال سے کہ یہ ملک ہمارا بننے والا ہے تو بہت سی آپ کی ایسی اخلاقی اقدار اور تمدنی اقدار جن کا زبان سے تعلق ہے ان سے وہ بچے کٹ جائیں گے۔زبانوں کو