خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 669 of 1004

خطبات طاہر (جلد 11۔ 1992ء) — Page 669

خطبات طاہر جلدا 669 خطبه جمعه ۱۸ ستمبر ۱۹۹۲ء تو ایک احمدی یعنی بیکار ہونا اور بور ہونا ایک بعید تصور ہے مجھے سمجھ نہیں آسکتی کہ کس طرح ایک احمدی بریکار اور بور ہوسکتا ہے۔اس کے کام اتنے زیادہ ہیں دنیا میں کہ اگر وہ ان کاموں کا شعور ہی حاصل کرلے تو ہر جگہ وہ اپنے آپ کو مصروف سمجھے گا اور وقت کم دکھائی دے گا۔حضرت مولوی عبد اللہ صاحب کے متعلق حضرت مصلح موعودؓ بیان فرمایا کرتے تھے تبلیغ کا بہت شوق تھا۔اور ان کے طریقوں میں سے یہ بھی تھا کہ کوئی ہل چلا رہا ہے تو اس کے ساتھ چل پڑے اور اس نے کہا کہ میں ہل چلا رہا ہوں آپ نے کیا باتیں شروع کی ہوئی ہیں مجھے نہیں ہوش اس وقت۔تو کہتے اچھاہل مجھے پکڑا دو، چلو تم میرے ساتھ چلو۔تو اس کا کام بھی ہو جاتا تھا اور اس کو تبلیغ کرنے کا موقع مل جاتا تھا۔تو کتنا اچھا ایک نمونہ انہوں نے آپ کے لئے چھوڑ دیا۔آپ یہاں زمینداروں کے پاس جانا شروع کریں، ہم آئے ہیں فلاں جگہ سے ، ہم بھی اس ملک کا نمک کھا رہے ہیں ، ہمارا فرض ہے کہ ہم اس کا حق ادا کریں آپ لوگوں کے پاس کام ہے ہمیں بتائیں، کچھ نہ کچھ کام کریں اور کچھ اپنا کام لیں تبلیغ شروع کر دیں، زبان سیکھنے کا موقع ہو تو وہاں ان سے زبان بھی سیکھیں غرضیکہ بہت سے ایسے ذرائع ہیں جن کو استعمال کیا جائے تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے زندگی نسبتاً بہتر صرف ہو جاتی ہے۔اور پھر جب گھر سے چلے ہیں یہ کہہ کر کہ ہم نے دینی مجبوریوں سے ہجرت کی ہے تو پھر اس کے تقاضوں کو نبھانا چاہئے۔جس رستے کو اختیار کیا جائے اس کی تکالیف اور مشکلات کو پہلے ہی مد نظر رکھنا چاہئے ورنہ وہ لوگ جو یہاں بزدلی دکھائیں گے اور واپس جانے کی کوشش کریں گے؟ وہ باقی سب پناہ گزینوں کے معاملوں کو جھوٹا بنا دیں گے یہاں کی حکومت یہی تاثر لے گی۔اس کو کیا پتا کہ کوئی شخص کس حد تک بور ہو گیا تھا۔وہ یہی سمجھیں گے کہ یہ تو محض بہانہ تھا اور جب وہ پناہ لے کے واپس جاسکتے ہیں اور ان کو کوئی خطرہ نہیں تو باقی سب کا بھی یہی حال ہو گا اس لئے یا تو قدم نہیں اٹھانا تھا جب اٹھایا ہے تو پھر اس کے تقاضے پورے کریں وفا کے ساتھ قائم رہیں۔مشکلات ہیں تو برداشت کریں۔چند دن کی مشکلات ہیں پھر اللہ کے فضل سے دن بدل جایا کرتے ہیں۔اگر خدا کی خاطر صبر کریں گے تو اللہ آپ کی دعاؤں کو بھی قبول فرمائے گا آپ کی مشکلات کو آسان کر دے گا۔پس میں امید رکھتا ہوں کہ آپ اس پہلو سے بھی تو ازن دکھائیں گے اور بے وجہ اپنے آپ